• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • آسام کے سی ایم کرپٹ ہیں،اقتدار میں آتے ہی جیل بھیجیں گے!راہل گاندھی

آسام کے سی ایم کرپٹ ہیں،اقتدار میں آتے ہی جیل بھیجیں گے!راہل گاندھی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 05, 2026 IST

آسام کے سی ایم کرپٹ ہیں،اقتدار میں آتے ہی جیل بھیجیں گے!راہل گاندھی
کانگریس  پارٹی کے سینئر لیڈراور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج انتخابی ریاست آسام کے بِشوناتھ چاریالی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا:آسام کے ہمنت بھارت کے سب سے کرپٹ وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ صرف نفرت پھیلاتے ہیں۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ہمنت کو معافی مانگنے پر بھی نہیں بخشا جائے گا۔ اقتدار میں آتے ہی انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔
 
اقتدار میں آتے ہی سرما کو جیل بھیجیں گے:
 
راہل گاندھی  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے بیانات مایوسی کی علامت ہیں، کیونکہ انہیں اپنی ہار اور مستقبل کا ڈر ہے۔ ہرن کو جس طرح شیر سے ڈر لگتا ہے، اسی طرح ہمارے 'ببر شیر' (گورو گگوئی) سے سرما کو ڈر لگتا ہے اور وہ رات کو سوتے نہیں ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ کانگریس کے 'ببر شیر' انہیں جیل بھیجنے والے ہیں۔ جب ہماری حکومت آئے گی تو انہیں آسام کی عوام اور کانگریس کے لیڈروں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنی پڑے گی۔
 
 آسام کی حکومت دہلی سے چلتی ہے : راہل
 
راہل نے مزید کہا:ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی کو کنٹرول کرتے ہیں اور نریندر مودی اور امیت شاہ آپ کے وزیر اعلیٰ کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ آسام کی حکومت وزیر اعلیٰ نہیں چلا رہے بلکہ دہلی سے شاہ چلا رہے ہیں۔ سرما جانتے ہیں کہ ان کے پاؤں تلے سے زمین کھسک چکی ہے۔ انہوں نے 10 سالوں میں آسام کی ثقافت اور بھائی چارے کو زخمی کیا ہے۔ اب عوام جاگ اٹھی ہے اور وہ اس نفرت کے بازار کو بند کرنے کے لیے تیار ہے۔