• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • پیپر لیک ترمیمی بل پر اکھلیش یادو کا حکومت پر حملہ، کہا، ایک پردھان کو ہٹا کر دوسرے پردھان کو بچایا گیا

پیپر لیک ترمیمی بل پر اکھلیش یادو کا حکومت پر حملہ، کہا، ایک پردھان کو ہٹا کر دوسرے پردھان کو بچایا گیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 28, 2026 IST

پیپر لیک ترمیمی بل پر اکھلیش یادو کا حکومت پر حملہ، کہا، ایک پردھان کو ہٹا کر دوسرے پردھان کو بچایا گیا
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔ اکھلیش یادو نے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام) ترمیمی بل پر پارلیمنٹ میں جاری بحث کے دوران طنزیہ انداز کہا، انہوں (مودی حکومت ) نے ایک پردھان کو ہٹا کر دوسرے پردھان کو بچایا گیا۔اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے نوجوانوں کی تحریک کو قریب سے دیکھ رہے تھے اور اس پورے احتجاج نے ثابت کر دیا کہ جب عوام متحد ہو کر اپنی آواز بلند کرتے ہیں تو حکومت کو جھکنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اسی وقت فیصلے کرتی ہے جب اس پر عوامی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
 
پیپر لیک پر حکومت کو گھیرتے ہوئے
 
اکھلیش یادو نے کہا کہ پیپر لیک جیسے واقعات سب سے زیادہ اتر پردیش میں سامنے آئے ہیں، جو ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے اور جہاں سے وزیر اعظم منتخب ہو کر آتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وعدے پورے کرنے کے بجائے صرف بڑے بڑے دعوے اور بیانات دیتی ہے۔ انہوں کہا کے میں امید کرتا ہوں کہ حکومت احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے تمام جائز مطالبات پورا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس تحریک کو ابتدا میں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، وہ اتنی مضبوط ہو گئی کہ حکومت کو جھکنا پڑا۔
 
کسان تحریک کی مثال دی
 
اکھلیش یادو نے کسان تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں کسانوں کو احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی، لیکن جب عوامی دباؤ بڑھا اور انتخابات قریب آئے تو حکومت کو تینوں زرعی قوانین واپس لینے پڑے۔ اکھلیش یادو  نے کہا، تاریخ گواہ ہے کہ جب عوام متحد ہوتے ہیں تو حکومت کو اپنے فیصلے بدلنے پڑتے ہیں۔
 
آؤٹ سورسنگ پر بھی اٹھائے سوال
 
اکھلیش یادو نے امتحانی نظام میں آؤٹ سورسنگ کے بڑھتے رجحان پر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ حکومت مستقبل میں پورے انتظامی نظام کو بھی آؤٹ سورس کر سکتی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) جیسے اہم اداروں میں بھی آؤٹ سورسنگ کا سہارا لیا جا رہا ہے تو کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں جوابدہی کس کی ہوگی۔