Sunday, February 23, 2025 | 24, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • علی گڑھ: شوہر نے سپاری دیکر بیوی کے عاشق کا کرایا قتل، پولیس نے کیا انکشاف ،دو افراد گرفتار

علی گڑھ: شوہر نے سپاری دیکر بیوی کے عاشق کا کرایا قتل، پولیس نے کیا انکشاف ،دو افراد گرفتار

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 22, 2025 IST     

image
ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں 10 فروری کو   ایک خوف ناک واقعہ پیش آیا تھا ۔جسکے بعدیوپی  پولس نےاب    اس واقعہ کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ در اصل ایک سازش کے تحت کنٹریکٹ کلنگ کا جال بچھایا گیا اورایک  نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔اس  واقعہ کے سامنے آنے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تاہم پولیس نے معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
 
بتا دیں علی گڑھ کے اگلاس تھانہ علاقے کے گاؤں کیماولی کے رہنے والے شیامویر سنگھ 10 فروری کو نوئیڈا سے متھرا جووینائل جسٹس بورڈ کی سماعت میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ جسے متھرا میں بائک پر پیچھے بیٹھے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد 11 فروری کو اس کی لاش چاندفری بمبا ہست پور کے پاس پڑی ہوئی ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتا چلا کہ اسے دو بار گولیاں ماری گئیں اور پھر چاقو سے وار کیا گیا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
 
متوفی کے والد تیج پال سنگھ نے 12 فروری کو اگلاس پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ معاملہ سنگین ہونے کی وجہ سے پولیس نے تحقیقات کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جن میں اگلاس تھانہ، سوات اور سرویلنس ٹیمیں شامل تھیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کرتے ہوئے گہرے تفتیش شروع کردی۔
 
تفتیش کے دوران پولس کو معلوم ہوا کہ شیامویر کا سونیا نامی خاتون کے ساتھ عشق چل رہا تھا  مگر سونیا کی شادی پروین سنگھ سے ہو گئی ،اور دونوں کی محبت ادھوری رہ گئی۔لیکن شادی کے بعد بھی ان دونوں کے درمیان  ملاقاتوں کا سلسلہ نہیں رکا۔بلآخر  پروین کو اپنی بیوی سونیا اور شیامویر کے درمیان نا جائز تعلق ہونے کا شک ہو گیا تھا۔ وہ کافی عرصے سے اس بات پر پریشان تھا اور اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم تھا۔ تاہم شوہر پروین سنگھ نے اپنے دوست انیل کمار کے ساتھ مل کر شیامویر کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔
 
جسکے لیے پروین سنگھ اور انیل کمار نے مل کر  نامور مجرم وکاس عرف وِکا کو 6.5 لاکھ روپے کا سپاری دیا۔وکاش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بڑی چالاکی سے شیامویر کو بات چیت میں شامل کیا اور اسے شراب پلائی۔ اس کے بعدشیامویر کو  ایک ویران علاقے میں لے جا کر گولی مار دی گئی اور لاش کو کنویں کے قریب پھینک دیا گیا تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور معاملہ خودکشی کا لگے۔
 
مگر پولیس کو ایک مخبر سے اطلاع ملی کہ قتل میں ملوث ملزمان امر پوردھنا نالہ پل کے قریب چھپے ہوئے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر اس جگہ پر چھاپہ مارا اور 21 فروری کو مرکزی ملزم وکاس عرف وکا اور انیل کمار کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے قتل کی پوری سازش کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ۔