Wednesday, March 12, 2025 | 12, 1446 رمضان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • سنبھل کی جامع مسجد کو پینٹ کرنے اور روشن کرنے کا اے ایس آئی کو دیا گیا حکم ، الہٰ آباد ہائی کورٹ نےدیا 15دن کا وقت

سنبھل کی جامع مسجد کو پینٹ کرنے اور روشن کرنے کا اے ایس آئی کو دیا گیا حکم ، الہٰ آباد ہائی کورٹ نےدیا 15دن کا وقت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Mar 12, 2025 IST     

image
 الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو سنبھل کی جامع مسجد کو پینٹ اور روشن  کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک کے موقع پر جامع مسجد کو  رنگ وروغن  کرنے اور روشنی کرنے کی اجازت دے دی۔ اے ایس آئی کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ جسٹس روہت رنجن اگروال کی عدالت کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ 
 
سماعت کے دوران مسجد کے فریق نے عدالت کو بتایا کہ ڈیڈ لائن کے باوجود اے ایس آئی نے سروے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح افسران کی ٹیم سروے کے لیے پہنچ رہی ہے۔ اس پر عدالت نے اے ایس آئی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کی توسیع لینے کے باوجود اے ایس آئی مسجد کمیٹی کے اعتراضات کا واضح جواب دینے اور رنگ  کروانے سے  گریز کررہی ہے جبکہ مسجد کی سفیدی کروانا ASIکی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے کہا کہ اے ایس آئی اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اے ایس آئی اہلکار سیاسی وجوہات کی بنا پر خود کو بچا نے کی کوشش کررہے ہیں۔
 

مسجد کمیٹی نےاے ایس آئی کی رپورٹ پرجتایااعتراض

 
سنبھل جامع مسجد کی پینٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کو الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالتی حکم کی تعمیل میں اے ایس آئی نے تحقیقاتی رپورٹ داخل کی تھی۔ رپورٹ میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے کہا تھا کہ مسجد میں پینٹنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تحقیقات کے دوران مسجد میں گندگی اور بعض مقامات پر جھاڑیاں اُگتی ہوئی پائی گئیں۔ اس کی تصاویر بھی اے ایس آئی نے عدالت میں داخل کیں۔
 
عدالت نے اے ایس آئی کو مسجد کی صفائی اور وہاں اگی ہوئی جھاڑیوں کو صاف کرنے کا حکم دیا تھا۔ مسلم فریق نے اے ایس آئی کی تحقیقاتی رپورٹ کے خلاف اعتراض داخل کرنے کے لیے وقت لیا تھا۔ ہندو فریق نے بھی حلف نامہ داخل کرنے میں وقت لیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ مسجد کو پینٹ کر کے روشن کریں۔