Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • دھوکہ دہی کا الزام:سیبی نے ارشد وارثی سمیت 59 افراد پر پابندی عائد کی، جانیے کیا ہے پورا معاملہ؟

دھوکہ دہی کا الزام:سیبی نے ارشد وارثی سمیت 59 افراد پر پابندی عائد کی، جانیے کیا ہے پورا معاملہ؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 30, 2025 IST     

image
بھارت کے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (SEBI) نے بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی، ان کی اہلیہ ماریہ گورٹی، ان کے بھائی اور 56 دیگر کے خلاف مبینہ طور پر اسٹاک مارکیٹ میں دھوکہ دہی کے الزام میں سخت کارروائی کی ہے۔ SEBI نے ان تمام پر 1 سے 5 سال کے لیے سیکورٹی مارکیٹ سے پابندی لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ پر 5-5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 58.01 کروڑ روپے کی کل غیر قانونی کمائی 12 فیصد سالانہ سود کے ساتھ واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس اقدام کو مستقبل میں اسٹاک مارکیٹ میں فراڈ کو روکنے کے لیے ایک مضبوط پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
 

کیا ہے پورا معاملہ؟

یہ کارروائی سادھنا براڈکاسٹ لمیٹڈ (SBL) کے حصص میں ہیرا پھیری سے متعلق ہے، جسے اب کرسٹل بزنس سسٹم لمیٹڈ کا نام دیا گیا ہے۔ SEBI کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ ایک 'پمپ اینڈ ڈمپ' اسکیم تھی، جس میں حصص کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر بڑھایا جاتا تھا اور پھر اسے زیادہ قیمتوں میں فروخت کیا جاتا تھا۔ اس اسکیم میں گمراہ کن یوٹیوب ویڈیوز کا استعمال کیا گیا ، جو 'دی ایڈوائزر'، 'مڈ کیپ کالز'، 'منافع یاترا'، 'منی وائز' اور 'انڈیا بلش' جیسے چینلز پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔ ان ویڈیوز میں غلط معلومات فراہم کیں، اور سرمایہ کاروں کو راغب کیا ۔
 

SEBI کی کارروائی:

اس معاملے میں SEBI نے 7 لوگوں پر 5 سال اور 54 لوگوں پر 1 سال کی پابندی لگائی ہے۔ اس کے علاوہ منیش مشرا پر پانچ کروڑ روپے، گورو گپتا، راکیش کمار گپتا، سبھاش اگروال، پیوش اگروال اور لوکیش شاہ پر دو دو کروڑ روپے اور جتن منوبھائی شاہ پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔