امریکہ کے پنسلوانیا میں سڑک حادثے میں دو ہندوستانی طلباء کی موت ہو گئی ۔ ان کی شناخت 23 سالہ سوربھ پربھاکر اور 20 سالہ مانو پٹیل کے طور پر کی گئی ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار لنکاسٹر کاؤنٹی میں پنسلوانیا ٹرن پائیک پر ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ دونوں اوہائیو کی کلیولینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔نیویارک میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے اس واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔
حادثہ کیسے ہوا؟
پنسلوانیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 10 مئی کی صبح تقریباً 7 بجے ایسٹ کوکالیکو ٹاؤن شپ میں ریڈنگ انٹرچینج کے قریب ایک لین میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر ٹرن پائیک سے ہٹ کر درخت سے ٹکرا گئی اور پھر ایک پل سے ٹکرا گئی۔حادثے کے وقت پربھاکر گاڑی چلا رہا تھا جبکہ مانو اسکے ساتھ ہی بیٹھا تھا۔ حادثہ میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھا تیسرا شخص تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔
خاندان سفارتخانے سے رابطے میں ہے:
قونصل خانے نے منگل کو ایکس پر لکھا، اس افسوسناک سڑک حادثے کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا جس نے کلیولینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی کے دو ہندوستانی طلباء، مناو پٹیل اور سورو پربھاکر کی جان لے لی۔اس مشکل وقت میں ہماری تعزیتیں اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ قونصل خانہ اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔دونوں کی لاش کو بھارت لانے کی تیاری کی جاری ہیں۔
اس سے قبل بھی امریکہ میں پیش آیا تھا ایسا واقعہ:
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے امریکہ کے ملواکی میں ایک دردناک حادثہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اتوار کو یہاں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ کئی دیگر افراد بھی اس آگ میں معمولی زخمی ہوئے، جو مدرز ڈے کے موقع پر صبح 8 بجے سے پہلے لگی تھی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملواکی فائر بریگیڈ کے چیف آرون لپسکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آگ نے 85 اپارٹمنٹ کی عمارت کو بری طرح نقصان پہنچایا اور وہاں سے تقریباً 200 افراد کے بے گھر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا۔ لپسکی نے کہا کہ اس واقعے میں تقریباً 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ تاہم تحقیقات جاری ہے۔