• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • نیپال سرحد پر امریکی شہری گرفتار، پاسپورٹ نہ ہونے کا انکشاف

نیپال سرحد پر امریکی شہری گرفتار، پاسپورٹ نہ ہونے کا انکشاف

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 14, 2026 IST

نیپال سرحد پر امریکی شہری گرفتار، پاسپورٹ نہ ہونے کا انکشاف
 
امریکی شہری ہونے کا دعویٰ کرنے والے 36 سالہ جورڈن براؤن کو اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع میں بھارت-نیپال سرحد کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔ وہ بغیر پاسپورٹ اور دیگر ضروری سفری دستاویزات کے نیپال میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق جورڈن براؤن نے بتایا کہ وہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کا رہائشی ہے۔
 

سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار

براؤن کو اتوار کے روز ساشستر سیما بال (SSB) کی 22ویں بٹالین (Battalion) نے سونولی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں مینیہوا(Mainihwa ) کے پلرنمبر 516 کے قریب معمول کے مطابق سرحد کی نگرانی کے دوران اسے روکا گیا۔ایس ایس بی کے اہلکاروں نے جب اسے رکنے کا اشارہ دیا تو اس نے مبینہ طور پر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن سرحدی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔
 

پاسپورٹ اور ویزا موجود نہیں تھا

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ کے مطابق، گرفتاری کے وقت براؤن کے پاس نہ پاسپورٹ تھا، نہ ویزا اور نہ ہی کوئی دوسری درست شناختی یا سفری دستاویز موجود تھے۔ پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ گیا تھا، جہاں اس کا پاسپورٹ گم ہو گیا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ امریکی بحریہ کا سابق افسر رہ چکا ہے۔
 

سات ماہ تک بھارت میں رہا

براؤن نے پولیس کو بتایا کہ تھائی لینڈ سے وہ سمندری راستے کے ذریعے سری لنکا پہنچا، پھر 2 نومبر 2025 کو سمندر کے راستے بھارت آیا-اس کے بعد وہ تقریباً سات ماہ تک گوا میں رہا۔ بعد میں وہ گوا سے بنگلور اور پھر سونولی سرحد پہنچا تاکہ نیپال میں داخل ہو سکے۔ پولیس کے مطابق وہ تقریباً سات ماہ تک بغیر پاسپورٹ کے بھارت میں موجود رہا۔
 

نقدرقم اور موبائل فون برآمد

تلاشی کے دوران براؤن کے پاس سے 31,460 روپے نقد اور دو موبائل فون برآمد ہوئے، لیکن وہ کوئی بھی قانونی سفری دستاویز پیش نہیں کر سکا۔
ایس ایس بی کی اسسٹنٹ کمانڈنٹ پریا یادو نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد براؤن کو مزید قانونی کاروائی کے لیے سونولی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
 
پولیس اس کے تمام دعووں کی جانچ کر رہی ہے اور اس کے خلاف امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ کی دفعہ 21 اور 23 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 

ایک اور معاملے میں غیر ملکی شہری گرفتار

دوسری جانب ایک الگ معاملے میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) نے پانچ یوکرائنی اور ایک امریکی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ میانمار میں حکومت کے خلاف لڑنے والے مسلح گروہوں کو آرمی کوچنگ دے رہے تھے۔ تحقیقات کے مطابق یہ تمام افراد سیاحتی ویزے پر بھارت آئے تھے، پھر میزورم کے راستے میانمار پہنچے، جہاں انہوں نے فوجی حکومت کے خلاف مسلح گروہوں سے رابطہ کیا۔ ملزمان نے ان گروہوں کو ڈرون چلانے، ڈرون جنگ اور دیگر فوجی ٹیکنالوجی سے متعلق کوچنگ اور مدد فراہم کی، جس سے بھارت کی قومی سلامتی کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔
تمام ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔