وزیر داخلہ امت شاہ کل پٹنہ پہنچے۔ پٹنہ پہنچنے کے بعد امیت شاہ نے بہار بی جے پی کے اہم لیڈروں سے بات چیت کی۔ بہ آج روہتاس بی جے پی کی علاقائی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ دوپہر 2:30 بجے روہتاس سے بیگوسرائے پہنچیں گے۔ وہ 5:30 بجے تک پٹنہ ایئرپورٹ پر پہنچیں گے اور وہاں سے دہلی کیلئے روانہ ہوں گے۔بی جے پی کے کئی لیڈران امت شاہ سے ملاقات کیلئے پٹنہ کے ہوٹل موریہ گئے۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وجے سنہا، نتیا نند رائے، ونود تاوڑے کے علاوہ دیگر کئی لیڈروں نے امیت شاہ سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران امت شاہ نے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات ہیں کہ امیت شاہ آج دہلی روانہ ہونے سے قبل این ڈی اے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
جھارکھنڈ کی حکمراں جماعت جے ایم ایم کے سیئنر لیڈر منوج پانڈے نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس نئے ہندوستان کی چرچا دہشت گرد کریں گے اور اس کی حصولیابیوں کا ذکر بھی وہی کریں گے۔ منوج پانڈے نے کہاکہ ہماری حکومت اور ہماری فوج یہ نہیں بتارہی ہےکہ ہم نے ان کا کتنا نقصان کیا اور کون کون مارے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ہندوستانی اس انتظار میں تھے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی لاشیں ملیں جس طرح پہلگام میں ہمارے بھائیوں کا حال ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی تفصیلات ثبوت کے ساتھ حکومت کو بتانا چاہئے تھا تاہم وزرا فوج کی حوصلہ شکنی کرنے میں مصروف تھے تاہم اس وقت پی ایم مودی نے کچھ نہیں کیا۔
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیا الرحمن برق نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی 75 ویں سالگرہ پر سب نے مبارکباد دی میں بھی ان کو مبارکباد دیتاہوں۔ تاہم ضیا الرحمن برق نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے پی ایم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی جبکہ وزیراعظم نے بھاگوت کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی تھی۔ سماج وادی پارٹی کے ایم پی نے کہاکہ ہمیں اس معاملہ میں کچھ گڑبڑ لگتی ہے۔ ضیا الرحمن برق نے کہاکہ اب دیکھناہے کہ آگے کیا ہوتا ہے کیونکہ بی جے پی کی پالیسی ہے کہ 75 سال کی عمر کے بعد کوئی بھی عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا اور اب پی ایم مودی بھی 75 سال کے ہوگئے ہیں۔