راجہ مہیندروم میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں شدید زخمی ڈاکٹرپرینکا زندگی کی جنگ ہار گئی۔ وہ گزشتہ پانچ دنوں سے سکندرآباد کے KIMS ہاسپٹل میں وینٹی لیٹر پر زیرعلاج تھیں۔ پرینکا، ڈاکٹر کے طور پر روشن مستقبل سنوانا چاہتی تھی۔ لیکن پرینکا نے اپنے خاندان کو گہرے غم میں چھوڑ کر ہمیشہ کی نیند سوگئی۔
دونوں ملزمین پر مقدمہ درج
آندھرا پردیش کے راجہ مہندرا ورم میں پولیس نے سوراوراپو دسوانت اور اینڈریو جوزف ایڈورڈز پر پہلے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ دونوں نے اپنی کار کو ایک دو پہیوں والے گاڑی سے ٹکرایا تھا، جس سے ایک میڈیکو شدید زخمی ہو گی تھی۔یہ واقعہ 3 اگست کی رات کو شہر کے ایک پرائیویٹ مال میں پیش آیا تھا جب مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت دو نوجوانوں نے کار کو اسکوٹی سے ٹکرا دیا، جس سے پی جی میڈیکل کی طالبہ کے پرینکا کو شدید چوٹیں آئیں جو کہ پیچھے سوار تھیں۔ ڈاکٹر پرینکا حیدرآباد کے ایک اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور ڈاکٹر پہلے ہی ان کو برین ڈیڈ قرار دے چکے ہیں۔
مشرقی گوداوری ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی نرسمہا کشور نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 110 (قابل جرم قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس پی نرسمہا کشور کے مطابق واقعہ کی رات پرینکا اور اس کا دوست امیش اسکوٹر پر فلم کا پہلا شو دیکھ کر واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران دونوں ملزمان ایک اور فلم دیکھنے اسی مال میں آئے تھے۔ نشے میں دھت ملزمان چیکنگ کے دوران مال کے عملے سے جھگڑ ہو گیا ۔ جھگڑے کے بڑھتے ہی ملزم اس خوف سے کہ سیکیورٹی عملہ انہیں پکڑ لے گا، وہاں سے فرار ہونے کے لیے تیزی سے اپنی کار تہہ خانے میں پہنچا۔
بھاگنے کی کوشش میں، کار تیزی سے دوڑائی اورپھر کئی بار اسکوٹی پر سوار پرینکا اور امیش کو ٹکر مار دی۔ ایس پی نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر ان کے اوپر سے کار چلائی،اور انتہائی سفاکانہ سلوک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جو کہ انتہائی خوفناک ہیں۔ ٹکر مار کر وہ فرار ہو گئے۔ زخمی پرینکا کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کو رات 10 بجے اسپتال سے اطلاع ملی۔
امیش کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی نے کہا کہ کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے بی این ایس سیکشن 110 کو لاگو کرنے کے لیے سیکشنز کو تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر منحصر ہے، پولیس قصورواروں کو سخت ترین سزا دینے کے لیے مزید سخت دفعات کا مطالبہ کرے گی۔
ایس پی نے واضح کیا کہ پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کی ہدایت پر پولیس اس کیس کی غیرجانبداری سے تحقیقات کررہی ہے۔اس سے قبل پرینکا کے والد وینکٹیش نے پولیس افسران سے ملاقات کی اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں نے ان کے شکوک کو دور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس کی تفتیش اورعدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔