ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کی وزیر ایس سویتا نے کہا کہ پانچ کمپنیاں آندھرا پردیش میں صنعتیں لگانے کیلئے آگے آئی ہیں اور وہ ہینڈلوم کے شعبے میں 2,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ان کمپنیوں کے ساتھ جلد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے والی ہیں اور ان کمپنیوں کے قیام سے 15000 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ریاستی وزیر نئی دہلی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی بھارت ٹیکس 2025 نمائش کے دوسرے دن بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نمائش میں شرکت کرنے والے متعدد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔
انہیں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں ریاست میں صنعتوں کے قیام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ہینڈلوم سیکٹر میں مواقع کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کے بعد اڈوانس ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن۔ آئی ٹی ایم ایف اور ماسکو چیمبرز آف کامرس سمیت دو دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزیر سویتا نے انکشاف کیا کہ کرناٹک کے نمائندوں نے ایمیگنور ٹیکسٹائل پارک میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی کے گنٹور ٹیکسٹائل پارک نے روس میں ٹیکسٹائل گودام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ!
ملک بھر میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہیں تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت پیر کو 86,620 روپے تھی لیکن منگل تک یہ 10 روپے بڑھ کر 86,630 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت پیر کو 79،400 روپے تھی لیکن منگل تک یہ 10 روپے بڑھ کر 79،410 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی کلو قیمت پیر کو 98,528 روپے تھی لیکن منگل کو 254 روپے بڑھ کر 98,782 روپے ہوگئی۔حیدرآباد میں دس گرام سونے کی قیمت 86,630 روپے ہے، جبکہ ایک کلو چاندی کی قیمت 98,782 روپے ہے۔ اسی طرح وجئے واڑہ میں دس گرام سونے کی قیمت 86,630 روپے ہے جبکہ یہاں ایک کلو چاندی کی قیمت 98,782 روپے ہوگئی ہے۔وشاکھاپٹنم میں 10 گرام سونے کی قیمت 86,630 روپے ہے۔ یہاں ایک کلو چاندی 98,782 روپے فی کیلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔ادھر دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو ایک اونس سونے کی قیمت 2,904 ڈالر تھی لیکن منگل کو 4 ڈالر بڑھ کر 2,908 ڈالر ہوگئی۔ چاندی کی موجودہ قیمت 32.37 ڈالر فی اونس ہے۔