Sunday, February 23, 2025 | 24, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ : تین آئی پی ایس افسران کو دیا جھٹکا ،انجانی کمار، ابھیلاشا بِسٹ اور ابھیشیک موہنتی کو اے پی حکومت کو رپورٹ کرنے کی دی ہدایت

تلنگانہ : تین آئی پی ایس افسران کو دیا جھٹکا ،انجانی کمار، ابھیلاشا بِسٹ اور ابھیشیک موہنتی کو اے پی حکومت کو رپورٹ کرنے کی دی ہدایت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 22, 2025 IST     

image
مرکزی وزارت داخلہ نے تلنگانہ میں اہم عہدوں پر فائز تین آئی پی ایس افسران کو جھٹکا دیا ہے۔ اس نے انہیں ان کے موجودہ عہدوں سے فارغ کرنے اور 24 گھنٹے کے اندر اے پی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان افسران میں انجانی کمار، ابھیلاشا بِسٹ اور ابھیشیک موہنتی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے ان تینوں کو فوری ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی  انجنی کمار اے پی کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ ماضی میں تلنگانہ کے ڈی جی پی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 

تین ماہ قبل بھی تین آئی اے ایس افسران کا کیا تھا تبادلہ :

 
 ابھیشیک موہنتی اس وقت کریم نگر سی پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ابھیلاشا بِست تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈمی کی ڈائرکٹر ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ان تینوں افراد کو فوری طور پر اے پی حکومت کو رپورٹ کرنے کیلئے صرف 24 گھنٹے کا وقت دیا۔ تاہم اس بات کا امکان ہے کہ آئی پی ایس افسران ان احکامات کا جواب دینے کیلئے کچھ وقت مانگ سکتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے تین ماہ قبل اسی طرح تین آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔ یہ تینوں افسران تلنگانہ کے قیام کے بعد سے یہاں موجود ہیں۔ مرکز نے ریاست کی تقسیم کے دوران ان تینوں کو اے پی کو  مختص کیا تھا۔ تاہم ان تینوں نے اس فیصلے کو چیالنج کیاتھا اور الاٹمنٹ سے متعلق دلائل اب بھی وہاں جاری ہیں۔
 

 نوجوانوں کو نشہ سے بچانا ہے: دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ 

دہلی پولیس کی جانب سے دہلی پولیس کے یوم تاسیس کے موقع پر علاقہ کو منشیات سے پاک رکھنے کے مقصد سے انڈیا گیٹ پر ایک واک تھون کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنجے اروڑہ نے ہر ایک پر زور دیاکہ وہ اپنی مصروف ترین زندگی میں اپنی صحت کیلئے کچھ وقت ضرور نکالیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمیں خاص طورپر نوجوانوں کو نشہ سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پہلے بھی اس مشن کا حصہ رہا ہوں اور میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے جسم کو فٹ رکھنے کیلئے اپنا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں۔ واک تھون میں حصہ لینے و الے دیگر افراد نے اس مہم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آج کے مصروف ترین ماحول میں خود کو صحت مند رکھنا ہرایک کیلئے چیالنج بن گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ نشہ ہمیں ہر میدان میں ناکام بنادیتاہے اس لئے ہمیں اس سے دور رہنا چاہئے۔