آندھراپردیش میں خواتین کے لیے مفت بس سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔ 79ویں یوم آزادی کے موقع پرریاست کی خواتین کواستری شکتی اسکیم کے تحت مفت بس سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسکم کی شروعات کےموقع پر، اے پی کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو، ڈپٹی سی ایم پون کلیان، اور وزیر نارا لوکیش نے آر ٹی سی بس میں خواتین کےساتھ سفر کیا۔
سی ایم، ڈپٹی سی ایم نے کیا سفر
چندرا بابو، پون کلیان اور لوکیش نے ایک آر ٹی سی بس میں اْنڈاولی سے تاڈے پلی اور کناکادْرگا پل سے ہوتے ہوئے وجئے واڑہ سٹی ٹرمینل تک سفرکیا۔ بی جے پی آندھراپردیش کےصدر مادھو نے بھی اسی آر ٹی سی بس میں سفر کیا۔ دریں اثنا، ٹی ڈی پی، جناسینا اور بی جے پی کے قائدین مفت بس اسکیم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ جس راستے پر چندرابابو اور پون کلیان نے آر ٹی سی بس میں سفر کیا وہاں آتش بازی کی گئی۔ ڈی جے اور تین مار پر رقص کیا۔
کن بسوں میں مفت سفر کی ہے سہولت
پلے ویلوگو، الٹرا پلے ویلوگو، سٹی آرڈینری، میٹرو ایکسپریس اور ایکسپریس بسوں میں مفت سفر دستیاب ہے۔ لڑکیوں اورخواتین کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں کو بھی مفت سفر فراہم کیا جا رہا ہے۔ سرحدی ریاستوں کے درمیان چلنے والی نان اسٹاپ اور بین ریاستی بس خدمات میں مفت سفر لاگو نہیں رہے گا۔ تروملا گھاٹ روڈ پر چلنے والی سپتاگیری ایکسپریس بسوں میں بھی مفت سفر نہیں ہے۔ یہ اسکیم الٹرا ڈیلکس، سپر لگژری، اسٹار لائنر اور اے سی بسوں میں لاگو نہیں ہے۔
مفت سفر کیلئے شناختی کارڈ ضروری
خواتین اپنا آدھار کارڈ، راشن کارڈ، ووٹر کارڈ یا کوئی اور سرکاری تسلیم شدہ کارڈ دکھا کر اس مفت بس سفر کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ بس میں سوار خواتین کو صفر کرایہ کے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ ریاستی حکومت اس لاگت کے لیے آر ٹی سی کی واپسی کرے گی۔
این ڈی اے حکومت نے ایک اورانتخابی وعدے کو پورا کیا
آندھراپردیش کی این ڈی اے حکومت نے ایک اور انتخابی وعدے کو پورا کیا۔ حکومت کے مطابق اس اسکیم کا مقصد خواتین کو روزمرہ کےسفری اخراجات کے مالی بوجھ سے نجات دلانا ہے۔ ریاست کے2.62 کرو خواتین کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔