Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • اتراکھنڈ :اورنگ زیب پور سمیت کئی مقامات کے نام تبدیل،دھامی حکومت نے کیا اعلان

اتراکھنڈ :اورنگ زیب پور سمیت کئی مقامات کے نام تبدیل،دھامی حکومت نے کیا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 01, 2025 IST     

image
اتر پردیش کے بعد اب اتراکھنڈ میں بھی کئی جگہوں کے نام بدلے جا رہے ہیں۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر دھامی نے عید کے دن یعنی 31 مارچ کو 15 مقامات کے نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مقامی لوگوں کے جذبات اور وراثت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں اورنگ زیب کے مقبرے کے جاری معاملے کے درمیان، اتراکھنڈ حکومت نے 15 اسلامک نام سے منسوب  مقامات کے نام بدل کر ہندو دیوتاؤں کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے دہرادون میں تین، نینیتال میں دو اور ادھم سنگھ نگر میں ایک جگہ کے نام بدل دیے ہیں۔
 
وزیر اعلیٰ نے اتراکھنڈ میں 15 مقامات کے نام تبدیل کیے گئے  ہیں، جس پر ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ان مقامات کو ان شخصیات کے نام سے منسوب کیا جائے گا جنہوں نے ہندوستان کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ہندوستان کی ثقافت اور فخر کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ لوگ ان سے ترغیب حاصل کریں۔
 

15 جگہوں کے نام تبدیل: 

اتراکھنڈ کے بھگوان پور بلاک میں اورنگ زیب پور کا نام تبدیل کر کے شیواجی نگر، بہادر آباد بلاک میں غازیوالی کا نام بدل کر آریہ نگر، چاند پور کا نام بدل کر جیوتی بافولے نگر، نرسن بلاک میں محمد پور جاٹ کا نام تبدیل کر کے موہن پور کا نام تبدیل کر دیا گیا، اور خان پور کا نام تبدیل کر کے خانپور کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ اسکے علاوہ امبیڈکر بلاک کا نام تبدیل کر دیا گیا۔
 
ان مقامات کے علاوہ راشن پور اور اکبر پور فاضل پور کا نام بدل کر وجئے نگر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہرادون میونسپل کارپوریشن میں میانوالہ کا نام بدل کر رام جی والا، وکاس نگر بلاک میں پیر والا کا نام بدل کر کیسری نگر، چاند پور خورد کا نام بدل کر پرتھویراج نگر، سہس پور بلاک میں عبداللہ پور کا نام تبدیل کر کے دکشن نگر کر دیا گیا ہے۔ نینیتال نوابی روڈ کا نام اٹل مارگ رکھ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ادھم سنگھ نگر کے سلطان پور پٹی کا نام کوشلیہ  کر دیا گیا ہے۔