Sunday, August 31, 2025 | 08, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • آندھراپردیش اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر سے ہوگا۔ریاستی اسپیکر ایانا پتروڈو

آندھراپردیش اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر سے ہوگا۔ریاستی اسپیکر ایانا پتروڈو

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 30, 2025 IST     

image
آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ اےپی اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایانا پتروڈو نے انکاپلی ضلع کے نرسی پٹنم میں تفصیلات کا انکشاف کیا۔
 
آیانا پتروڈو نے بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے پر خواتین قانون سازوں کی قومی کانفرنس 14 اور 15 ستمبر کو تروپتی میں منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں سے مختلف پارٹیوں کی تقریباً 300 خواتین ایم ایل اے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن  ریاستی وزیراعلیٰ  این  چندرابابو اور لوک سبھا اسپیکر  اوم برلااس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختتامی دن گورنر بھی آئیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ایم ایل ایز کو سریوری درشن فراہم کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
 
  واضح رہےکہ امراوتی میں ریاستی حکومت کی جانب سے ایم ایل ایز اور ایم ایل سی کے کوارٹرز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ان کواٹرز کو جدید سہولیات جیسے سوئمنگ پول، کلب ہاؤس اور دیگر تیار کیا جارہا ہے۔12 ٹاوروں میں 288 کوارٹرز کی تعمیر ہوگی۔ اسپیکر نے کہا کہ کوارٹر ایم ایل ایز اور ایم ایل سی کو دسمبر 2025 تک دستیاب کرائے جائیں گے۔ اگلے بجٹ سیشن کے آغاز تک تمام ایم ایل ایز اور ایم ایل سی امراوتی میں اپنے کوارٹرس میں ہوں گے۔ 35 وزراء اور ہائی کورٹ کے 36 ججوں کے لیے کوارٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں، جو مارچ 2026 تک تیار ہو جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ اور راج بھون دریائے کرشنا کے کنارے تعمیر کیا جائے گا۔