وزیر اعظم مودی آج صبح پیارکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ جہاں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی وزیر اعظم نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان سے بہت سے لوگوں نے برسوں پہلے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کا سفر کیا تھا۔ کئی سالوں میں انہوں نے کئی شعبوں میں اپنی پہچان بنائی اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ترقی کے سفر کو تقویت بخش رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان کے ساتھ تعلق برقرار رکھا ہے اور وہ ہندوستانی ثقافت کے بارے میں بھی پرجوش ہیں۔
ہندوستان اور گھانا نے اپنے تعلقات کو جامع شراکت داری کی سطح تک بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعظم نریندر مودی اور گھانا کے صدر جان مہاما، نے دفاع، خوراک کی حفاظت اور دواسازی سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کا عزم کیا ہے۔ مہاما کے ساتھ بات چیت کے فوراً بعد اپنے میڈیا بیان میں، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے بیچ چار معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے گھانا کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا۔
عالمی کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم مودی نے گھانا کو ایک مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہاہم متفق ہیں کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے ہم گھانا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔