• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • انڈین آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے حیدرآبادی ڈاکٹرکی انسانیت نوازی کی تعریف کی

انڈین آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے حیدرآبادی ڈاکٹرکی انسانیت نوازی کی تعریف کی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 07, 2025 IST     

image
ہندوستانی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے حیدرآبادی آرمی ڈاکٹر روہت بچہ  والا کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیشے میں وقت کی پابندی اور ڈیوٹی کے تئیں بے لوث وابستگی کے لیے روہت بچ والا کی ستائش  کی ہے۔ ڈاکٹر روہت بچہ  والا  نے  ہیرپن اور پاکٹ چاقو کی مدد سے ریلوےاسٹیشن پر ایک خاتون کی ڈیلیوری کرکے زچہ اور بچہ کی جان بچائی۔
 
روہت بچہ والا،  پانچ جولائی  کو جھانسی کے ملٹری اسپتال میں اپنی ڈیوٹی مکمل کر نے کےبعد چھٹی پر  اپنے آبائی شہر حیدرآباد واپس جانے کے لیے جھانسی ریلوے اسٹیشن پہنچے۔  وہ  حیدرآباد جانے والی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی دوران انھوں نے  دیکھا کہ ایک عورت کی  درد زہ سے کرارہی ہے۔ زچگی ہو رہوئی ہے۔ ڈاکٹر روہت   نے  بغیر کسی سامان کے، صرف بالوں کے کلپ اور جیبی چاقو سے  زچگی کی ۔ اور ماں اور بچے کی جان بچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ  ایک حاملہ خاتون پنویل۔گورکھپور ٹرین میں سفر کر رہی تھی جب اسے پیٹ میں شدید درد ہوا تو  اسے جھانسی ریلوے اسٹیشن کے اسپتال لے جایا گیا۔ ٹرین سے اترتے ہی اسے وہیل چیئر پر لے جایا گیا لیکن  خاتون کے نیچے گرتے ہی درد کی شدت بڑھ گئی۔ یہ دیکھ کر حیدرآباد جانے والی ٹرین کا انتظار کر نے والے  آرمی ڈاکٹر میجر ڈاکٹر روہت بچہ والا  نے اپنا فرض ادا کیا۔
 
ریلوے کے عملے کی مدد سے اس نے اسے فوری طور پر پلیٹ فارم پر پہنچانے کی تیاری کی۔ جب کہ ریلوے کے عملے نے اپنے پاس موجود سامان کے ساتھ ایک پناہ گاہ قائم کی، ڈاکٹر نے صرف بالوں کے کلپ اور ایک جیبی چاقو سے ڈیلیوری کی۔ ڈیلیوری کے بعد، ماں اور بچے کے محفوظ ہونے کو یقینی بنانے کے بعد، اس نے نال کو بالوں کے کلپ سے بند کر دیا اور اسے جیبی چاقو سے کاٹ دیا۔ حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ بعد ازاں ماں اور بچے کو ایمبولینس میں اسپتال  پہنچایا گیا۔
 
 حیدرآباد  جانے والی  ٹرین آنے کےبعد  ڈاکٹر روہت بچ والا حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے۔ ریلوے کے عملے اور مسافروں نے بروقت  ڈاکٹر کی خدمات  دینے اور ماں اور بچے کی جان بچانے پر آرمی ڈاکٹر سے اظہارتشکر کیا۔ آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی نے بھی حال ہی میں ڈاکٹر کی تعریف کی  ہے۔