• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری۔ 16جولائی کوحیدرآباد میں میگا جاب میلہ۔ نوجوانوں سے شرکت کرنے ماجد حْسین کی اپیل

بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری۔ 16جولائی کوحیدرآباد میں میگا جاب میلہ۔ نوجوانوں سے شرکت کرنے ماجد حْسین کی اپیل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 12, 2025 IST     

image
 
حیدرآباد میں سولہ جولائی 2025کوایک میگا جاب میلہ کا انعقاد عمل آرہا ہے۔ یہ میگا جاب میلہ شہر کےعلاقہ گڈی ملکا پور کے کنگ پیلیس میں منعقد ہوگا۔ مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس جاب میلہ میں 200 کمپنیاں روزگار فراہم کرنے کےلئے موجود رہیں گے۔ جاب میلہ صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہیگا۔ ایم آئی ایم لیڈر اور حلقہ اسمبلی نامپلی کے، ایم ایل اے ماجد حسین نے بتایا کہ اس جاب میلہ میں شرکت کیلئے اب تک آٹھ ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹرکرایا ہے۔ اور رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
 
 اسی جاب میلےکےحوالے سے ہفتہ کو شہر کےعلاقہ لکڑی کا پْل کی ایک ہوٹل میں مختلف کارپوریٹ کمپنیوں کے ایچ آر  پروفیشنلس کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میں انہوں نے اپنی جاب رکوائرمینٹ اور ملازمین کی ضرورتی  تعداد کو پیش کیا ۔ تیاریوں کے حوالے سے کہا جاسکتا ہے کہ حیدرآباد کا یہ اب تک کا سب سے بڑا جاب میلہ ہوگا ۔ جس میں دسویں فیل سے لیکر ماسٹر س  کئے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے کمپنیاں موجود رہیں گے۔ نامپلی ایم ایل اے ماجد حسین نے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔ 
 
 نامپلی رکن اسمبلی ماجد حسین نے بتایا کہ مجلس کی جانب سے بےروزگاری کو دور کرنے کےاقدامات کے تحت ہی اس میگا جاب میلے کا  ا نعقاد کیا جارہا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو تعلیمی قابلیت اور صلاحیتوں کے مطابق روزگار کی فراہمی کےمواقع میسر  کرائے گئے ہیں ۔ جس میں دو سو سے زائد کمپنیاں  تقررات  کرینگی۔ ایم ایل اے ماجد حسین نے منصف ٹی وی کے ذریعہ  بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اور، بے روزگاری  ختم کرکے برسرروزگار بن جائیں۔