جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی جسکے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کو ایک جنگلاتی علاقے کے قریب تلاشی مہم شروع کی۔ سیکورٹی فورس کے حکام نے بتایا کہ ہیرا نگر کے علاقے میں ایک شہری نے تین مشکوک افراد کی خبر دی ۔جسکے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشترکہ ٹیم تلاشی مہم میں مصروف ہے۔ علاقے اور شاہراہ پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
سیکورٹی فورسز کی ٹیم پوری طرح الرٹ :
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی ٹیم پوری طرح الرٹ پرہے۔ ریاست میں کہیں بھی کوئی مشکوک شخص کے نظر آنے پر تلاشی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اس سرچ آپریشن میں فوج کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔
کشتواڑ اور سانبہ میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری :
ہندوستانی فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی طرف سے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ کٹھوعہ، کشتواڑ اور سانبہ کے جنگلاتی علاقوں میں مشتبہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی اطلاع کے بعد 27 مئی 2025 سے مشترکہ آپریشن جاری ہے، جو کٹھوعہ کے لوانگ اور سرتھل جیسے علاقوں میں چھٹے دن بھی جاری ہے۔
نادر ترال میں تین عسکریت پسند مارے گئے:
کشتواڑ کے شنگ پورہ علاقے میں 22 مئی 2025 کو شروع ہونے والے 'آپریشن ' میں ایک فوجی کی موت ہوئی۔ چار عسکریت پسند وں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ 15 مئی 2025 کو پلوامہ کے نادر ترال علاقے میں ایک اور سرچ آپریشن میں تین عسکریت پسند مارے گئے ۔ بتا دیں کہ یہ تلاشی مہم 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع کیے گئے 'آپریشن سندور' کا ایک حصہ ہے۔جس میں 26 لوگ مارے گئے ۔ اس کا مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا اور خطے میں استحکام لانا ہے۔