Thursday, September 04, 2025 | 12, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • نشہ میں چوراسکول ٹیچر کلاس روم کی فرش پرلڑکھڑا کرگرگیا۔ حکام نے کیا معطل

نشہ میں چوراسکول ٹیچر کلاس روم کی فرش پرلڑکھڑا کرگرگیا۔ حکام نے کیا معطل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 04, 2025 IST     

image
  ملک بھرمیں یوم اساتذہ یعنی ٹیچرز ڈے 5ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن اساتذہ کی خدمات کی ستائش کی جاتی ہے۔ اور انھیں اعزاز و  اکرام سے نوازا جاتا ہے۔ اسکولوں میں رواں سال تہوار کےپیش نظر یوم اساتذہ ایک دن پہلے منایا گیا۔ یوم اساتذہ کےموقع پر ایک ٹیچر کا حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ایک اسکول ٹیچر کلاس روم کی فرش پر، پڑا پایا گیا۔ بتایا جا رہا ہےکہ یہ ٹیچر نشہ کی حالت میں   اپنے ہوش و حواس کھو بیٹا ہے۔ بچے بڑوں سے سیکھتے ہیں۔ بچوں پراساتذہ کا گہرا اثر ہوتا ہے۔ بچے خاص طور پر اپنے ٹیچرز سے سیکھتے ہیں۔ اس لئے اساتذہ کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے۔ لیکن اگر ایسے ٹیچرز سے ہوں تو قوم کا مستقبل کیسے سنوارا جائےگا۔ قوم کا مستقبل کیا ہوگا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ایسے واقعات سے ٹیچر کے تقدس کو پامال کرتےہیں۔
 

 نشہ میں دھت گورنمنٹ ٹیچر کلاس کی فرش پر

 تلنگانہ ،عادل آبادکےجینور منڈل میں حکام نے جمعرات کو ایک سرکاری ٹیچر کو اس وقت معطل کر دیا جب وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اسکول میں حاضر ہوا اور اپنے فرائض میں غفلت برتنا۔یہ واقعہ آصف آباد ضلع کے تحت سکوت پلی گاؤں کے آشرم ہائی اسکول (اے ایچ ایس) میں پیش آیا۔ اسکول کے اوقات میں ٹیچر نشہ میں آکر اسکول  سوتا تھا۔سکوت پلی کے رہائشیوں نے شکایت کی کہ سیکنڈری گریڈ ٹیچر (SGT) کے طور پر خدمات انجام دینے والے جے ولاس نشے کی حالت میں کلاس میں آئے تھے اور اسکول کے اوقات میں  سوتے تھے۔  وجےولاس ڈیوٹی کےدوران ، کلاس  روم  کی فرش پر  سوتے ہوئے پائے گئے۔  سمجھا جا رہا ہےکہ  وہ زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے کلاس روم میں لڑ کھڑا کر گر گئے۔مقامی لوگوں نے  ان کی ویڈیو  بنائی ۔ بدتمیزی سے گھبرا کر گاؤں والوں نے اس معاملے کی اطلاع قبائلی بہبود کے محکمے کو دی، اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔
 

ڈیوٹی سےغفلت اور سروس کے اصولوں کی خلاف ورزی

ضلع قبائلی بہبود کی ڈپٹی ڈائریکٹر رام دیوی نے کہا کہ شکایت کے بعد تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔پروجیکٹ آفیسر کے نتائج اور ہدایات کی بنیاد پر، ولاس کے خلاف ڈیوٹی میں لاپرواہی اور سروس کے اصولوں کی خلاف ورزی پر معطلی کے احکامات جاری کیے گئے۔عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ غفلت، اجازت کے بغیر غیر حاضری یا نظم و ضبط کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اساتذہ کو وقت کی پابندی، کلاس روم کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو یقینی بنانے کے لیے قبائلی بہبود کے محکمے کے تحت تمام اسکولوں میں سرپرائز انسپیکشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
 

 والدین سرپرستوں سے حکام کی یقین دہانی 

محکمہ نے قبائلی بہبود کے اداروں میں تدریسی معیارات کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، والدین اور مقامی برادریوں کو یقین دلایا کہ ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے سخت اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔