کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دو میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
سیریز کب اور کہاں ہوگی؟
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ 2 ٹیسٹ میچ اگست 2026 میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 13 اگست سے ڈارون کے مارارا کرکٹ گراؤنڈ میں,دوسرا ٹیسٹ22 اگست سے میکے کے گریٹ بیریئر ریف ایرینا میں
3 بڑے کھلاڑی واپس آ گئے
اسکواڈ کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی واپس آ گئے ہیں۔ کپتان پیٹ کمنزفاسٹ ،بولر جوش ہیزل ووڈ ،اسپنر نیتھن لیون,یہ تینوں کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے پچھلی ایشز سیریز میں نہیں کھیل پائے تھے۔ ہیزل ووڈ اچیلز کی چوٹ کی وجہ سے باہر تھے-لیون نے ہیمسٹرنگ کی سرجری کروائی تھی -کمنز صرف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں کھیلے تھے-ان تینوں کی واپسی سے آسٹریلیا کی بولنگ ایک بار پھر بہت مضبوط ہو گئی ہے۔
سلیکٹر جارج بیلی نے کیا کہا؟
سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے کہا کہ "ہم کمنز، ہیزل ووڈ اور لیون کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ان تینوں نے اپنی چوٹ سے واپسی کے لیے پچھلے چند مہینوں میں بہت محنت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سیریز کے دوران کسی کھلاڑی کو آرام دینے یا کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت پڑی تو دوسرے کھلاڑی بھی تیار ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کا 13 رکنی اسکواڈ
پیٹ کمنز,کپتانسکاٹ ،بولانڈ ،الیکس کیری،کیمرون گرین ،جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلیس،مارنس لیبوشین، نیتھن لیون،اسٹیو اسمتھ, مچل اسٹارک ،جیک ویدرالڈ،بیوویبسٹر