پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن بھی لوک سبھااور راجیہ سبھا ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ہنگاموںسے کاروائی میں مسلسل خلل پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کاروائی منگل کو دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ کیونکہ اپوزیشن اراکین نے این ای ای ٹی پیپر لیک، سی جے پی کے احتجاج اور ایودھا کے رام مندر میں عطیات کی مبینہ چوری کو ایوان میں زیر بحث لانے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ دو بار وقفے وقفے سے دونوں ایوانوں کی کاروائی ملتوی کر دی گئی۔ پھرحالات نہیں سدھر نے پر دونوں ایوانوں کو 22 جولائی کی صبح 11 بجے تک کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔
نیٹ پیپر لیک۔ طلبا پر تشدد کو زیر بحث لانے کی مانگ
جیسے ہی ایوان نے کاورئی 11 بجے شروع ہوئی پہلا سوال اٹھایا، اپوزیشن ارکان نے NEET پیپر لیک ہونے پر نعرے بازی شروع کردی اور احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس کا لاٹھی چارج کے معاملےکو اٹھایا ۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ارکان کو یقین دلایا کہ وہ اپنے مسائل کو قواعد کے مطابق اٹھائیں۔ تاہم جب احتجاج کرنے والے ارکان باز نہیں آئے تو اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو ملتوی کردیا۔
دونوں ایوان دن بھر کیلئے ملتوی
بعد ازاں دوپہر 12 بجے ایوان کی کاروائی جیسے ہی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کردی۔وزراء نے ہنگامہ آرائی کے دوران پارلیمانی دستاویزات پیش کیں۔ چئیرمین کی جانب سے اپوزیشن اراکین سے اپنی نشستوں پر واپس جانے کی بار بار درخواست کا مثبت جواب نہ ملنے پر ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کا تیسری بار اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ مانسون سیشن کا یہ دوسرا دن تھا اور دونوں دنوں اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے تقریباً کوئی کام نہیں ہوا۔
دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ پی ایم سے معافی کی مانگ
راہل گاندھی نے دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ طلب کیا۔ نیٹ پیپر لیک پر پی ایم مودی سے معافی مانگی ۔ اسپیکر نے کہا بحث کےلئے حکومت کی منظوری کی ضرورت ہے۔راہل نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کےمسائل پر بحث نہیں کر سکتی تو کیا فائدہ ۔
مائیک بند کر دیا گیا: کھرگے کا الزام
ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ جب انہوں نے بولنا شروع کیا تو مائیک بند کر دیا گیا۔کل سی جےپی کے احتجاجی مارچ کے دوران پولیس کی کارروائی پر، کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا ایل او پی ملیکارجن کھرگے کہتے ہیں، "...ہم نے ناانصافی، ظلم اور دباؤ کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لیے وقت مانگا، لیکن جیسے ہی میں نے ایک لفظ بولا، مائیک بند کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ کو جواب دینا چاہئے
کیا یہ جمہوریت ہے؟ اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ جمہوریت میں بحث کریں، تو ہم کہاں جائیں گے، جہاں ہم جمہوریت نہیں چاہتے؟ یہ جاننے کے لیے کہ ان کی اندرونی میٹنگ میں کیا ہوا، ہم اس پر بحث چاہتے تھے اور اس کے بعد وزیر داخلہ کو اس پر بات کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تھی۔ اس پر قابو پانے کے لیے وہ پارلیمنٹ میں بولنا بھی نہیں چاہتے۔