سابق وزیر اور سدی پیٹ کے ایم ایل اے ہریش راؤ نے کہا کہ ویمولواڑا راجنا مندر کے گؤ شالہ میں جانوروں کی ا موات ریاست تلنگانہ کے لئے برا شگون ہے۔ ہریش راؤ نے نرساپور حلقہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کی۔ بی آر ایس لیڈر نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر بھکتوں کی طرف سے پیش کی گئی گایوں کی موت سے عقیدت مندوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ حالانکہ ہر روز گائے مر رہی ہیں، کانگریس حکومت کو کوئی پروا نہیں ہے، معمولی ردعمل بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیاکانگریس حکومت کم از کم گایوں کے لیے گھاس مہیا نہیں کر سکتی؟ ایسی غفلت کیوں؟ کلکٹر، حکام، محکمہ انڈومنٹ ، محکمہ حیوانات کیا کر رہے ہیں؟۔
ویمولواڑا دیوستھانم، جسے دکشینہ کاشی کہا جاتا ہے، کی صورت حال ایسی ہے تو کیا ہوگا؟ کانگریس حکومت اس وقت سنگین صورتحال سے دوچار ہے جہاں وہ گائے کی حفاظت نہیں کر سکتی۔ اگر کانگریس حکومت ایسا کرنے سے قاصر ہے تو بتائے۔ گائے کی حفاظت کی ذمہ داری بی آر ایس پارٹی کو دیں۔ آپ لوگوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ آپ کو دیوتاؤں کی پرواہ نہیں ہے،"
بی آر ایس کے سینئر لیڈر ہریش راؤ نے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت نہ تو جانوروں کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور نہ ہی کسانوں کے بقایا جات ادا کر رہی ہے۔ سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے 18 ہزار روپئے بقایا جات فوری جاری کیے جائیں،۔۔اور طلبہ کے فیس ری امبرسمنٹ فنڈز بھی فوری فراہم کیے جائیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت گائیوں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتی، تو بی آر ایس پارٹی کو یہ ذمہ داری سونپ دی جائے۔