• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • ایم ایل سی کویتا نے قانون ساز کونسل چیئرمین سے کی شکایت۔تین مار ملنّا کے خلاف قانونی کاروائی پر دیا زور

ایم ایل سی کویتا نے قانون ساز کونسل چیئرمین سے کی شکایت۔تین مار ملنّا کے خلاف قانونی کاروائی پر دیا زور

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 13, 2025 IST     

image
تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا نے ،ایم ایل سی چنتا پنڈو نوین المعروف ،تین مار ملانا کے خلاف کاروائی  پر زور دیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے قانون ساز کونسل کے چیئرمین گتّہ سکھیندر ریڈی سے ملاقات کی۔ ۔کویتا نے اپنی شکایت میں مطالبہ کیا کہ ملنّاکے توہین آمیز اور ناشائستہ ریمارکس کو کونسل کی ایتھکس کمیٹی کو بھیجا جائے تاکہ اس پر مناسب کاروائی کی جا سکے۔
 
 
کویتا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے، تین مارملنّا نے ان کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کیے جو ان کی شخصی توہین اور کردار کشی کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف ان کی توہین ہیں بلکہ ایوان کے وقار پر بھی سوال کھڑا کرتے ہیں۔اس موقع پر کویتا نے چیئرمین کو تحریری طور پر شکایت پیش کی، جس میں کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ 
 
بی آرایس ایم ایل سی کویتا نے تلنگانہ کے ڈی جی پی سے ملاقات کرتے ہوے ایم ایل سی تین مار ملنا کے خلاف کاروائی کرنے کی مانگ کی۔ ساتھ ہی انھوں نےملنّا کے گن مین کو بھی معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آج کویتا اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ  ڈی جی پی دفتر پہنچی اور تین مار ملنا کے خلاف شکایت درج کروائی۔ انھوں نے کہا کہ تین مارملنّا نے غیرمہذہب زبان کا استعمال کیا ہے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ جاگرتی پچھلے دیڑھ سال سے بی سی ریزرویشن پر جدوجہد کررہی ہے ۔  
 
 

مدھو سدھن چاری نے کویتا پرتین مارملنا کی جانب سے کئے گئے نازیبا ریمارکس کی مذمت کی۔ انھوں نے کہاکہ خواتین کی عزت کا تحفظ ہمارا کلچر ہے۔ سیاست میں ذاتی توہین یا خواتین کی تذلیل کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ذمہ دار عہدوں پر عوامی نمائندوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان ایسی نہیں ہونی چاہیے جس سے خواتین کی بے عزتی ہو۔ خواتین کے بارے میں بات کرتے وقت احترام سے بات کرنا بہتر ہے۔ انھوں نے تین مار ملنا  کو فوری طور پر ایم ایل سی کویتا سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔