تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتو بھروسہ کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راو نے رعیتو بھروسہ کے جاری کردہ رقم کی تفصیلات کو جاری کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عادل آباد ضلع کے 17 منڈلوں کے 21 گاؤں کے 6,411 کسانوں کوچودہ کروڑ49لاکھ کی رقم جاری کی گئ ہے ۔ بھدردری کوٹھاگڈم ضلع کے 23 منڈلوں کے 25 گاؤں کے 22,242 کسانوں کو36کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس طرح ریاست کے دیگر اضلاع کے لئے جاری کئے گئے رقم کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔
بی آر ایس کی جانب سے آج نلگنڈہ میں احتجاج!
کسانوں کے مسائل کو لے بی آر ایس کی جانب سے آج نلگنڈہ میں احتجاجی دھرنے منظم کئے گئے ہیں ۔ اس احتجاجی دھرنے میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر اور پارٹی کے دیگر قا ئدین شرکت کررہے ہیں ۔وہیں بی آر ایس کے قا ئدین نے کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کا کانگریس حکومت پر الزام لگایا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے خلاف شکایت درج !
بی آر ایس لیڈر آر ایس پروین کمار نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے خلاف نارسنگی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ آر ایس پروین کمار نے فارمولا ای ریس کیس معاملے میں وزیر اعلی ریونت ریڈی کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ وزیر اعلی ریونت ریڈی کے رویہ کی وجہ سےریاست کو آنے والی سرمایہ کاری میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے ۔
شب معراج کی رات ایک افسوسناک واقعہ :
شہر حیدرآباد میں شب معراج کی رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں زو پارک سے آرام گھر جانے والے فلائی اوور پر تیز رفتاری سے بائیک چلانے کے باعث پیش آئے اندوہناک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ جس کی اطلاع کے بعد گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کا روائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثما نیہ اسپتال منتقل کر دیا ۔