Thursday, May 15, 2025 | 17, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • پاکستانی گولہ باری میں بی ایس ایف اہلکار محمد امتیاز شہید، اپنے ساتھیوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی

پاکستانی گولہ باری میں بی ایس ایف اہلکار محمد امتیاز شہید، اپنے ساتھیوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 11, 2025 IST     

image
بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سب انسپکٹر محمد امتیاز جموں ضلع کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پرپاکستانی گولہ باری میں شہید ہوگئے۔ بی ایس ایف نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے محمد امتیاز کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔محمد امتیاز چھپرا کے گڈکھا تھانہ علاقے کے نارائن پور گاؤں کے رہائشی تھے۔جو جموں سے متصل سرحد پر بی ایس ایف چوکی پر تعینات تھے۔ بی ایس ایف کے سب انسپکٹر محمد امتیاز نے اپنے ساتھیوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق  ان کی بوڑھی والدہ اور بیمار بیوی کو ان کی شہادت کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ آج دیر شام تک، محمد۔ امتیاز کی میت اس کے گاؤں لائی جائے گی۔
 
بتا دیں کہ محمد امتیاز 8 اور 9 مئی کی درمیانی شب گولہ باری سے زخمی ہوئے تھے۔بی ایس ایف جموں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ہم 10 مئی 2025 کو آر ایس پورہ سیکٹر، ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کے دوران بی ایس ایف کے بہادر سب انسپکٹر محمد امتیاز کی ملک کی خدمت میں دی گئی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بی ایس ایف کی سرحدی چوکی کی سربراہی کرتے ہوئے، انہوں نے بہادری سے فرنٹ لائن پر قیادت کی،اور دشمنون کے خلاف اپنی جان کی قربانی دے دی۔
 
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور تمام رینک ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اتوار کو جموں کے پالورہ میں واقع فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ پھول چڑھانے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔سب انسپکٹر امتیاز IB پر پاکستانی گولہ باری کے وقت اپنے یونٹ کی قیادت کر رہے تھے اور انہوں نے مثالی جرات اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔
 

ہندوستان اور پاکستان جنگ بندی پر متفق:

بھارت اور پاکستان نے ہفتے کے روز امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی شام پانچ بجے سے نافذ ہو گئی ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ جنگ بندی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کی کال کے بعد شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو 15:35 پر فون کیا۔ مصری نے کہا کہ دونوں ڈی جی ایم او 12 مئی کو دوپہر 12 بجے دوبارہ بات کریں گے۔