Sunday, August 31, 2025 | 08, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بنگلور بھگدڑ: آر سی بی نے متوفین کے لواحقین کو 25-25 لاکھ روپے کی مالی امداد دی

بنگلور بھگدڑ: آر سی بی نے متوفین کے لواحقین کو 25-25 لاکھ روپے کی مالی امداد دی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 30, 2025 IST     

image
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 4 جون کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پیش آنے والے بھگدڑ کے واقعے میں جان گنوانے والے 11 افراد کے لواحقین کو اپنی 'آر سی بی کیئرز' پہل کے تحت 25-25 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ آر سی بی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی اطلاع دی ہے۔ آر سی بی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ رقم نہ صرف مالی امداد کے طور پر ہے بلکہ ہمدردی، یکجہتی اور مسلسل دیکھ بھال کے وعدے کے طور پر بھی ہے۔
 
آر سی بی کا جاری کردہ بیان:
 
آر سی بی نے انسٹاگرام پر لکھا؛4 جون 2025 کو ہمارا دل ٹوٹ گیا۔ ہم نے آر سی بی خاندان کے 11 ارکان کو کھو دیا۔ وہ ہمارا حصہ تھے۔ ہمارے شہر، ہماری کمیونٹی اور ہماری ٹیم کو منفرد بنانے والی چیزوں کا حصہ تھے۔ وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں رہیں گے۔ ان کی جگہ تعاون سے نہیں بھری جا سکتی، لیکن پہلے قدم کے طور پر آر سی بی نے ان کے خاندانوں کو یکجہتی اور مسلسل دیکھ بھال کے وعدے کے ساتھ 25-25 لاکھ روپے دیے ہیں۔
 
'آر سی بی کیئرز' کے آغاز پر بیان
  
آر سی بی نے مزید لکھا؛یہ 'آر سی بی کیئرز' کا آغاز بھی ہے، جو معنی خیز کاموں کے لیے ایک طویل مدتی عہد کا قدم ہے۔ آگے بڑھنے والا ہر قدم شائقین کے جذبات، توقعات اور ان کے حق کو ظاہر کرے گا۔ مزید معلومات جلد دی جائیں گی۔
 
آر سی بی نے واقعے کے 3 ماہ بعد بیان جاری کیا:
 
اس سے قبل 28 اگست کو آر سی بی نے اس واقعے کے بارے میں پہلی بار عوامی بیان جاری کیا تھا اور بھگدڑ سے ہونے والے درد اور نقصان کو تسلیم کیا تھا۔ اس نے سوشل میڈیا پر لکھا ؛تقریباً 3 ماہ سے ہم نے یہاں کچھ پوسٹ نہیں کیا۔ ہماری خاموشی غیر موجودگی نہیں بلکہ سوگ تھی۔ اس دن کے واقعے نے ہمارے دلوں کو توڑ دیا تھا اور تب سے جاری ہماری خاموشی اسی درد کو سنبھالنے کا طریقہ رہی ہے۔
 
پورا معاملہ کیا تھا؟  
 
آر سی بی نے پہلی بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹرافی جیتی تھی۔ تاہم، 24 گھنٹوں میں یہ خوشی ماتم میں بدل گئی۔ 4 جون کو دوپہر تقریباً 3:25 بجے چناسوامی اسٹیڈیم میں منعقدہ اعزازی تقریب کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ یہ پروگرام اسی دن منعقد ہوا تھا جب قانون ساز اسمبلی میں بھی جیت کا سرکاری پروگرام ہو رہا تھا، جو اسٹیڈیم سے صرف ایک کلومیٹر دور تھا۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موت اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔