• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار اسمبلی انتخابات 2025:کیا اے آئی ایم آئی ایم کا ساتھ لیں گے آر جے ڈی

بہار اسمبلی انتخابات 2025:کیا اے آئی ایم آئی ایم کا ساتھ لیں گے آر جے ڈی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 04, 2025 IST     

image
بہار میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ وہیں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی بھی انڈیا الائنس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان نے اس سلسلے میں لالو یادو کو خط لکھا ہے۔ ایسے میں ایک سوال  جو گردش کر رہا ہے ،وہ یہ کہ اویسی کی  پارٹی اتحادی جماعت میں کیوں شامل ہونا چاہتے ہیں؟
 
سب کی نظریں مسلم ووٹوں  پر:
 
اس بار سب کی نظریں بہار میں مسلم ووٹوں پر لگی ہوئی ہیں۔ بہار میں مسلم ووٹروں کی 50 سے زیادہ سیٹیں ہیں۔ بہار کی کل آبادی کا 17 فیصد مسلمان ہیں۔ بہار میں مسلم ووٹروں نے کبھی بھی یک طرفہ ووٹ نہیں ڈالا۔ بہار میں مسلمان جے ڈی یو، آر جے ڈی، چراغ پاسوان کی پارٹیوں کو ووٹ دیتے رہے ہیں۔  گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اویسی کی پارٹی نے بھی بہتر کارکردگی کے ساتھ پانچ سیٹیں جیتی تھی،تاہم  بعد میں چار ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل ہو گئے ۔مسلم ملک میں محض ایک ووٹ بینک ہے۔جسکی ضرورت ہر سیکولر پارٹی کو ہے۔ جو انکی حکومت بنانے میں کافی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
 
ایسے میں اویسی کی کوشش مسلم ووٹوں کو یکجا کر اپنی پارٹی کے جھنڈے تلے لانے کی ہے۔جسکی وجہ سے ہر سیکولر پارٹی خوفزدہ ہیں کہ اگر   ایم آئی ایم کو اتحاد میں شامل کر لیا گیا ،تو مسلم ووٹ ایک ساتھ انکے ہاتھ سے نکل کر اویسی کی پارٹی میں شامل ہو جائیں گے جو سیکولر پارٹی کے لیے نقصان ہے۔جس وجہ سے اتحادی جماعات  اویسی  کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے سے ڈر رہے ہیں۔
 
اندیا اتحاد مسلم ووٹ پر منحصر:
 
اگر اعداد و شمار پر یقین کیا جائے تو انڈیا اتحاد کو اب تک سب سے زیادہ مسلم ووٹ ملتے رہے ہیں۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 87 فیصد مسلمانوں نے  انڈیا اتحاد کو ووٹ دیا۔ جبکہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں 76 فیصد مسلم ووٹر  انڈیا اتحاد کے ساتھ تھے۔ بہار میں لوک سبھا اور اسمبلی میں ووٹنگ کا انداز مختلف ہے۔ دوسری ریاستوں میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ ایسے میں یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں اویسی کی پارٹی نے آر جے ڈی کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔ اس کا فائدہ جے ڈی یو کو ہوا۔ جے ڈی یو پچھلے الیکشن میں صرف 43 سیٹوں پر سمٹ گئی تھی، جس کے لیے وہ چراغ پاسوان کی پارٹی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔وہیں   2020کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کو مسلم ووٹوں کی تقسیم کا فائدہ ہوا۔ 
 
این ڈی اے بھی مسلمانوں کو راضی کرنے میں مصروف:
 
دوسری طرف این ڈی اے نہیں چاہے گا کہ اویسی کسی بھی  حالت میں انڈیا اتحاد میں شامل ہوں۔ اس کا ماننا ہے کہ مسلم ووٹروں میں تقسیم ہونی چاہیے تاکہ وہ آسانی سے انتخابات جیت سکے۔ اس کے علاوہ جے ڈی یو نے وقف بل کی حمایت کی تھی، اس لیے اس بار مسلم ووٹر اس سے الگ ہو سکتے ہیں۔ لیکن دونوں پارٹیوں نے گھر گھر جا کر مسلم ووٹروں تک پہنچنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ مسلم ووٹروں کی 17 فیصد آبادی میں سے 10 فیصد پسماندہ یعنی انتہائی پسماندہ مسلمان ہیں۔ جے ڈی یو کا خیال ہے کہ نئے وقف قانون سے پسماندہ مسلمانوں کو فائدہ ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جے ڈی یو اور این ڈی اے کی یہ چال ہندوستان کے خلاف کتنی کارآمد ثابت ہوگی۔