• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • بہاربورڈ نتائج:12ویں کے امتحان میں ثاقب شاہ نے حاصل کی ٹاپ پوزیشن،رقیہ فاطمہ ٹاپ-2 پر غالب

بہاربورڈ نتائج:12ویں کے امتحان میں ثاقب شاہ نے حاصل کی ٹاپ پوزیشن،رقیہ فاطمہ ٹاپ-2 پر غالب

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 26, 2025 IST     

image
بہار میں 12ویں امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بہار کے 12ویں بورڈ کے امتحان میں آرٹس اسٹریم سے بکسر کا ایک طالب علم جسکا نام ثاقب شاہ ہےانہوں نے 500 میں سے 473 نمبر حاصل کر بہار ٹاپر میں اپنا نام رقم کر لیا ہے۔ ثاقب کی اس کامیابی سے انکے  اہل خانہ میں خوشی کی لہر  ہے وہیں علاقہ کے لوگ ثاقب شاہ کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ثاقب نے بہار بورڈ امتحان 2025 میں 94.6 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ اور انہوں نے یہ امتحان آرٹس اسٹریم سے دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ثاقب بہار کے بکسر ضلع کے کورانسرائے کا طالب علم ہے۔ وہ اپنے قریبی پلس ٹو ہائی اسکول، کورانسرائےسے 12ویں کی تعلیم  حاصل کی۔ جیسے ہی ثاقب کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں بہار ٹاپ کرنے کی خبر پھیلی تو مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر پر لوگوں کا رش لگ گیا۔ اس دوران پلس ٹو ہائی سکول کورانسرائے کے تمام اساتذہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ان کے اسکول پہنچ گئے اور ٹاپر ثاقب شاہ کو مبارکباد دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثاقب شاہ نے کہا کہ وہ مستقبل میں بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے امتحان میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر بننا چاہتے ہیں۔ 
 
اسکے علاوہ یہ بھی بتا تے چلیں کہ بیگوسرائے کی ایک مسلم لڑکی جنہوں نے بہار بورڈ 12ویں کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کا نام رقیہ فاطمہ ہے۔ رقیہ نے 500 میں سے 471 نمبر کے ساتھ 94.2 فیصد نمبر حاصل کی۔ رقیہ فاطمہ تیگھرا سب ڈویژن کے بی این ہائی سکول تیائے میں 12ویں کی تعلیم حاصل کی۔ اور انہوں نے یہ امتحان آرٹس اسٹریم سے دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رقیہ فاطمہ کی چھ بہنیں ہیں جن میں سے رقیہ تیسری بہن ہے۔ رقیہ فاطمہ کے والد محمد ابو سالم کولکتہ میں بیری کے تاجر کے طور پر کام کرتے ہیں اور اس سے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ رقیہ مستقبل میں آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی ہے اور غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔