بہار نتائج: سب سے زیادہ ووٹ لےکر بھی آرجے ڈی25 سیٹوں کےساتھ تیسرے مقام پر
آر جے ڈی سے2.92 فیصد ووٹ کم لے کر بی جےپی 89 سیٹوں کے ساتھ پہلے مقام پر
آ رجے ڈی سے3.75 فیصد ووٹ کم لے بھی جے ڈی یو 85سیٹوں کے ساتھ دوسرے مقام پر
ووٹ چوری کا کیا ہےسچ
بہار نتائج کےبعد سیاسی پارٹیاں اپنا ردعمل ظاہر کررہی ہیں۔ نتائج کےبعد کہیں خوشی اور کہیں غم ہے۔ ان نتائج کےبعد اگرووٹ فیصد کا جائزہ لے تواعداد و شما ر کچھ اور ہی کہ رہے ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ راشٹریہ جنتادل نےحاصل کئے۔ پھربھی وہ صرف 25 سیٹوں پر ہی سمیٹ گئی۔ ووٹ فیصد نے ایک بار پھر شکوک شبہات کے بازار کو گرم کر دیا ہے۔
آر جے ڈی کا ووٹ فیصد بی جےپی،جے ڈی یوسے زیادہ
آر جے ڈی کا ووٹ فیصد 23فیصد سیٹ 25
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تیجسوی یادو کی قیادت والی پارٹی کو 23 فیصد ووٹ شیئر ملا، جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے 2.92 فیصد زیادہ اور چیف منسٹر نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) سے 3.75 فیصد زیادہ،۔ لیکن پھر بھی صر ف25 سیٹیں ملی۔مہاگٹھ بندھن اتحاد کی قیادت کرنے والی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بہار اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ بہار کے لوگوں نے آر جے ڈی کو زیادہ ووٹ دیا۔ پارٹی کو 23 فیصد ووٹ ملے۔ تاہم گزشتہ انتخابات کے 23.11 فیصد سے اس بار اس میں قدرے کمی آئی ہے۔ 144 سیٹوں پر مقابلہ کرنے والی آر جے ڈی کو کل 1,15,46,055 ووٹ ملے۔ تاہم پارٹی کو صرف 25 سیٹیں ملی ہیں۔ اس نے تقریباً 42 سیٹوں کو معمولی فرق سے کھو دیا۔
بی جے پی کا ووٹ فیصد کم سیٹیں زیادہ
بی جے پی ووٹ فیصد20.07 سیٹ89
دریں اثنا، اس بار بی جے پی کے ووٹ شیئر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ 2020 کے انتخابات میں یہ 19.46 فیصد تھا، لیکن اس بار یہ بڑھ کر 20.07 فیصد ہو گیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں 110 حلقوں سے مقابلہ کرنے والی بی جے پی اس الیکشن میں 101 سیٹوں تک محدود رہی۔ تاہم، 1,00,81,143 ووٹروں نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔ جے ڈی (یو) کو 19.25 فیصد ووٹ ملے۔
جے ڈی یو کا ووٹ فیصد 19.26 سیٹ85
جے ڈی یو کا ووٹ شیئر بھی 2020 میں 15.39 فیصد سے بڑھ کر 19.26 فیصد تک پہنچ گیا۔ پارٹی نے اس بار 101 سیٹوں پر مقابلہ کیا، جب کہ گزشتہ انتخابات میں 115 سیٹوں پر مقابلہ ہوا تھا۔
ایل جے پی رام ولاس ووٹ فیصد4.97 سیٹ 19
مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) پارٹی کا ووٹ فیصد 5 فیصد کے سے کم ہے لیکن ان کی پارٹی نے 23 فیصد ووٹ حاصل کرنےوالی پارٹی آر جے ڈی سے صرف 6 سیٹ کم ہے۔
این ڈی اے اتحاد
(بہار کے انتخابی نتائج) تاہم، بی جے پی اور جے ڈی (یو)، جو این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہیں، نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ این ڈی اے اتحاد نے کل 243 اسمبلی سیٹوں میں سے 202 سیٹیں جیتیں۔ بی جے پی، جس نے 101 سیٹوں پر مقابلہ کیا، نے 89 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، اور نتیش کمار کی قیادت میں جے ڈی (یو) نے 85 سیٹیں جیتیں۔ مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے 19 سیٹیں جیتی ہیں، مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کی قیادت میں ہندوستانی عوام مورچہ (HAM) نے 5 سیٹیں جیتی ہیں، اور راجیہ سبھا ایم پی اوپیندر کشواہا کی قیادت میں راشٹریہ لوک مورچہ نے 4 سیٹیں جیتی ہیں۔
مہاگٹھ بندھن اتحاد
دریں اثنا، مہاگٹھ بندھن اتحاد کی قیادت کرنے والی آر جے ڈی نے 144 سیٹوں پر مقابلہ کیا۔ لیکن اس نے صرف 25 سیٹیں حاصل کیں۔ کانگریس پارٹی نے 61 سیٹوں پر مقابلہ کیا اور صرف 6 سیٹیں جیتیں۔ سی پی آئی (ایم ایل) نے دو اور سی پی آئی (ایم) نے ایک سیٹ جیتی، جبکہ سی پی آئی نے کوئی بھی سیٹ نہیں جیتی۔ اس کے ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن اتحاد 35 سیٹوں تک محدود ہو گیا۔