Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • بہار میٹرک امتحان نتائج :میٹرک کے امتحان میں لڑکیوں کا غلبہ، ٹاپ 3 میں دو نے بنائی اپنی جگہ

بہار میٹرک امتحان نتائج :میٹرک کے امتحان میں لڑکیوں کا غلبہ، ٹاپ 3 میں دو نے بنائی اپنی جگہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 29, 2025 IST     

image
بہار میں میٹرک کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو دوپہر 12 بجے بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کے دفتر میں وزیر تعلیم سنیل کمار، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس. سدھارتھ اور بی ایس ای بی کے صدر آنند کشور نے نتیجہ جاری کر دیا ہے۔جہاں  82.11 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ ان میں سے 2 لڑکیاں ٹاپ 3 میں شامل ہیں۔ ساکشی اور انشو نے 97.80 فیصد نمبر لے کر ٹاپ کیا ہے۔بی ایس ای بی بہار بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ میٹرک امتحان میں سمستی پور کی ساکشی کماری اور بٹیا کی انشو کماری نے بھوجپور کے رنجن ورما کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ کیا ہے۔ ان تینوں کو 489 نمبر ملے ہیں۔
 

ساکشی کماری کون ہیں؟: 

میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی ساکشی کماری سمستی پور کی رہنے والی ہیں۔ وہ جے پی این ہائی اسکول نہران کی طالبہ ہے۔ اس نے میٹرک کے امتحان 2025 میں کل 489 نمبر حاصل کیے ہیں۔ اسکے علاوہ اس نے یہ کامیابی 97.80فیصد نمبروں کے ساتھ حاصل کی ہے۔
 

انشو کماری کون ہے؟: 

ساکشی کماری اور رنجن ورما کے ساتھ میٹرک کے امتحان میں مشترکہ ٹاپر بننے والی انشو کماری، بٹیا کی رہنے والی ہیں۔ وہ مغربی چمپارن ضلع کے نوتن میں واقع بھارتیہ انٹر کالج گہری کی طالبہ ہے۔انہوں نے بھی اس  میٹرک کے امتحان 2025 میں  کل 489 نمبر حاصل کیے ہیں۔اور انہوں نے یہ کامیابی 97.80فیصد نمبروں کے ساتھ حاصل کی ہے۔بتا دیں کہ آج کے اس  اعلان کردہ امتحان میں کل 123 طلباء نے ٹاپ 10میں جگہ حاصل کی ہے۔ جس میں 60 لڑکیاں اور 63 لڑکے شامل ہیں۔ پوری ریاست میں ٹاپر لسٹ میں تین طالب علم،جس میں  دو لڑکی اور ایک لڑکا  شامل ہے۔ انہوں نے 489 نمبر یعنی 97.80 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔