• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • بہارمیں ایک بار پھرانسانیت شرم سار۔ چلتی ایمبولینس میں بے ہوش خاتون کی اجتماعی عصمت دری۔

بہارمیں ایک بار پھرانسانیت شرم سار۔ چلتی ایمبولینس میں بے ہوش خاتون کی اجتماعی عصمت دری۔

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 26, 2025 IST     

image
 کیا بہارمیں جنگل راج چل رہا  ہے؟۔ ریاست میں آئے دن جرائم میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک بے ہوش خاتون کی ایمبولنس میں اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کےبعد، ایک بار پھر یہی سوال اْٹھ رہےہیں۔ بتایا جا رہا ہےکہ بہارکے ضلع گیا میں ہوم گارڈ کی بھرتی مہم کے دوران بے ہوش ہوکرگرنے والی خاتون  ایمبولنس کےذریعہ استپال منتقل کیا جا رہا تھا۔ چلتی ایمبولینس میں ایک 26 سالہ خاتون کا گینگ ریپ کیا گیا۔ یہ ظلم این ڈی اے کی  ڈبل انجن والی حکومت ریاست بہارمیں ہوا۔ بہارحکومت کی قیادت نتیش کمارکررہےہیں۔
 
 بتایا جا رہا ہےکہ یہ واقعہ 24 جولائی کو بودھ گیا میں پیش آیا، جہاں ہوم گارڈ کی بھرتی کےعمل کے ایک حصے کے طور پر فزیکل فٹنس ٹسٹ کا امتحان لیا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹیسٹ کے دوران بے ہوش ہو گئی اور اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ ایمبولنس میں خاتون پرجنسی حملہ کیا گیا۔  خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ ایمبولینس کے اندر متعدد افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی جب وہ بے ہوش تھی۔ اس کے بیان کی بنیاد پربودھ گیا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 
 سٹی ایس پی رامانند کمار کوشل نے واقعات کی ترتیب کی تصدیق کی، "24 جولائی کو، بی ایم پی بودھ گیا میں ہوم گارڈ کی بھرتی مہم کے دوران ایک خاتون امیدوار بے ہوش ہو گئی اور اسے ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔" کوشل نے کہا، "بعد میں اس نے الزام لگایا کہ اس کے ساتھ ایمبولینس ڈرائیور اورایک ٹیکنیشن نے زیادتی کی ہے۔
 
کوشل نے کہا، ہم نے پہلے متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی،"۔ ان کے جوابات تسلی بخش نہیں تھے۔ ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔ ایمبولینس ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکنیشن اجیت کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔ اور دونوں ملزمان کے خلاف مزید کاروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر بودھ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک ٹیم تعینات کر دی گئی۔