Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • دہلی حکومت کے ایک اسکیم کے تحت فزکس والا 1.5 لاکھ سے زیادہ طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کرے گا

دہلی حکومت کے ایک اسکیم کے تحت فزکس والا 1.5 لاکھ سے زیادہ طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کرے گا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Mar 27, 2025 IST     

image
دہلی میں ریکھا گپتا کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے NEET اور CUET کی تیاری کرنے والے طلباء کے لیے مفت کوچنگ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لیے سی ایم ریکھا گپتا نے آن لائن کوچنگ فراہم کرنے والے ادارے فزکس والا کے سربراہ الکھ پانڈے کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ اس سرکاری اسکیم سے 1.6 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے۔
 
 ریکھا گپتا حکومت نے حال ہی میں اپنا پہلا بجٹ پیش کیا ہے، جس میں تعلیم کے شعبے کے لیے 886 کروڑ روپے مختص کرنے کا کہا گیا تھا۔ اس بجٹ کے ذریعے حکومت کا مقصد تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا، اساتذہ کی تربیت پر توجہ دینا اور طلباء کو بہتر وسائل فراہم کرنا ہے، تاکہ دہلی کے نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
 
الکھ پانڈے کم قیمت پر فزکس پڑھانے کے لیے مشہور ہیں الکھ پانڈے کا تعلق اتر پردیش کے پریاگ راج سے ہے۔ الکھ پانڈے اداکار بننا چاہتے تھے۔ تاہم مالی ضروریات کی وجہ سے انہوں نے آٹھویں جماعت سے ٹیوشن پڑھانا شروع کر دیا۔ انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران انہیں مالی مجبوریوں کی وجہ سے اپنا مکان بیچنا پڑا۔ تاہم وہ اپنی ڈگری مکمل نہیں کر سکے۔ 2016 میں الکھ پانڈے نے یوٹیوب چینل 'فزکس والا' شروع کیا۔ وہ فزکس کو دلچسپ انداز میں پڑھایا کرتے تھے۔ ان کے مزاحیہ انداز  نے انہیں ایک خاص پہچان دی۔ رفتہ رفتہ ان کے چینل کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا اور وہ آن لائن تعلیم میں ایک جانا پہچانا نام بن گیا۔