تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سیلاب متاثرہ ضلع کاما ریڈی کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نےضلع کاماریڈی میں شدید بارش اورسیلاب سے تباہ شدہ علاقوں اور فصلوں کا فیلڈ سطح پر معائنہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کاماریڈی ضلع کے لنگم پیٹا میں سیلاب سے تباہ شدہ لنگم پلی کردو آر اینڈ بی پل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں لگائی گئی تصویری نمائش کا دورہ کیا۔سی ایم ریونت ریڈی نے حکام کو سیلاب کے مستقل حل کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی، کھیت کی زمینوں سے ریت کے ذخائر کو صاف کرنے کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کیا۔
انہوں نے بڈیگیڈا گاؤں میں تباہ شدہ فصلوں کا معائنہ کیا اور متاثرین سے بات کی۔ انہوں نے ان حالات کے بارے میں دریافت کیا جن کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں کیا نقصان پہنچا۔ انہوں نے فصلوں کے کھیتوں میں جمع ہونے والی ریت کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کاماریڈی میونسپلٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے جی آر کالونی کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔
فیلڈ معائنہ کے بعد انہوں نے کلکٹریٹ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر لگائی گئی تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کی میٹنگ میں ضلع میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے فوری امداد اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر شروع کیے جانے والے پروگراموں کے حوالے سے متعدد احکامات دئیے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ انمولا ریونت ریڈی کو 4 ستمبر 2025 کو، ضلع کاماریڈی میں بارش سے شدید متاثر ارگونڈہ جہاں 43.1 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے بعدعوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے میں نے انچارج وزیرسیتا اکا۔ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر۔ ایم پی اورارکان اسمبلی کو فیلڈ لیول پر جانے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کے مسائل کو حل کرے گی۔ انہوں نے سیلاب سے متا ثرہ عوام کی ممکنہ مدد کرنے کا یقین دلایا ۔اس موقع پر ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ۔حکومت کے مشیر محمد علی شبیر۔ اور دیگر موجود تھے۔