تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ پسماندہ طبقات کے لیے تعلیم، روزگار اور مقامی اداروں میں تحفظات کو بڑھا کر 42 فیصد کرنے کے ریاست کے بل کو منظور کردے ،۔۔دہلی میں جنتر منتر پر نیشنل بی سی ویلفیر ایسوسی ایشنز کی طرف سے منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب سی ایم ریونت نے خطاب کیا ،۔۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بی سیز کے حوالے سے بل کی جلد منظوری کے لیے مرکزی حکومت سے کئی بار درخواستیں کیں، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
ریونت ریڈی کا کہنا ہے کی پی ایم مودی یا تو بی سیز کو 42 فیصد ریزرویشن دیں ۔یا اپنی کرسی چھوڑ دیں ۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر مودی نے 42 فیصد ریزرویشن نہیں دیا تو یہ تحریک پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے گی۔اس دوران انہوں نے ریاست کے بی جے پی لیڈروں کے طرز عمل پر تنقید کی ۔آر جے ڈی کے منوج جھا نے بھی اس دوران خطاب کیا ۔
ایس ایل بی سی ٹنل میں لاپتہ ہونے والے مزید چھ ورکرس کو مردہ تصور کیا گیا:
تلنگانہ حکومت نے آج باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا کہ ایس ایل بی سی ٹنل میں لاپتہ ہونے والے مزید چھ ورکرس کو اب مردہ تصور کیا گیا ہے۔حکومت نے اعلان کیا کہ متوفی کے اہل خانہ کو اگلے ایک یا دو دن میں ایکس گریشیا حوالے کردیا جائے گا۔ریونیو منسٹر پونگولیٹی سری نواس ریڈی نے ناگرکرنول ضلع کے دومالاپینٹا گاؤں میں واقع سری سائلم لیفٹ بینک ٹنلسائٹ پر میڈیا سے بات کی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ حادثے میں جانیں ضائع ہوئیں، اور حادثے کے فوری بعد ممکنہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے انسانی طور پر ہر ممکن کوشش کی گئی۔ جانیں گنوانے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ناگرکرنول کے ضلع کلکٹر بداوتھ سنتوش کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان چھ مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ جاری کریں جن کی لاشیں ابھی تک ملنا باقی ہیں۔