Monday, May 04, 2026 | 16 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • تمل ناڈو الیکشن 2026: وجے کی شاندار برتری، فلمی شخصیات کی مبارکباد

تمل ناڈو الیکشن 2026: وجے کی شاندار برتری، فلمی شخصیات کی مبارکباد

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 04, 2026 IST

تمل ناڈو الیکشن 2026: وجے کی شاندار برتری، فلمی شخصیات کی مبارکباد
 اداکار اور TVK پارٹی کے سربراہ وجے نے تمل ناڈو میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔ زیادہ تر ایگزٹ پولز کی توقعات کو مسترد کرتے ہوئے وجے کی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کل 234 سیٹوں میں سے، پارٹی تقریباً 110 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جو سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے 70 سے زیادہ سیٹوں پر آگے ہے۔ حکمراں ڈی ایم کے کی حالت ابتر ہے۔ پارٹی صرف 60 سیٹوں پر برتری کے ساتھ تیسرے نمبر تک محدود ہے۔ نتائج کے رجحات کےساتھ ہی تمل ناڈو میں کہیں خوشی اور کہیں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ ٹی وی کےحلقوں میں خوشیاں منائیں  جا رہی ہیں وہیں ڈی ایم کے کی صفوں میں  مایوسی چھائی گئی ہے۔

 وجے کی جیت پر  مبارکبادیوں کا سلسلہ 

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات 2026 کے ابتدائی نتائج میں اداکار و سیاستدان  وجے کی پارٹی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے واضح برتری حاصل کر رہی ہے، جس کے بعد فلمی دنیا کی معروف شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔بالی ووڈ اداکار ٹائنگرشراف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وجے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا ان پر اعتماد قابل دید ہے اور ان کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
 
ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار اور پروڈیوسر Aju Varghese نے بھی وجے کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادر کا ساتھ قسمت دیتی ہے۔اداکار سمرن، جو وجے کے قریبی دوست ہیں، نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا فیصلہ سب سے بڑا فیصلہ ہوتا ہے اور وجے ایک مخلص رہنما کے طور پر عوامی وعدے پورے کریں گے۔
 
ابتدائی رجحانات کے مطابق، وجے پیرا مبور اور تروچی ایسٹ حلقوں میں واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی پارٹی ریاست بھر میں مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پارٹی نے کامیاب امیدواروں کو محفوظ رکھنے کے لیے مہابلی پورم میں ایک ریزورٹ بھی بک کر لیا ہے۔
ٹی وی کے کے ترجمان فیلکس جیرالڈ نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پارٹی واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ موجودہ رجحانات تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کر رہے ہیں، جہاں وجے کی قیادت میں ایک نئی سیاسی طاقت ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔

 ڈی ایم کے کی صفوں میں مایوسی 

ڈی ایم کے کی صفوں کو سخت مایوسی ہوئی۔ چنئی میں پارٹی ہیڈکوارٹر ویران تھا کیونکہ منفی نتائج کی وجہ سے کوئی کارکن یا لیڈر نہیں آیا۔ کئی حلقوں میں شکست کو ہضم نہ کر پانے والے پارٹی کارکنان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر میں جیتنے پر جشن منانے کے انتظامات کیے گئے تھے۔ لیکن چونکہ نتائج امید افزا نہیں تھے، اس لیے سب کچھ ہٹایا جا رہا ہے۔ تقریبات کے لیے لگائے گئے خیموں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ گیمز اور گانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے لایا گیا دیگر سامان واپس بھیج دیا گیا ہے۔