• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • مرکزی تفتیشی ایجنسیاں:ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہیں؟ تینوں کےاختیار کیا ہیں؟

مرکزی تفتیشی ایجنسیاں:ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہیں؟ تینوں کےاختیار کیا ہیں؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 19, 2025 IST     

image
ہندوستان میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) تین اہم مرکزی تفتیشی ایجنسیاں ہیں جو مختلف قسم کے جرائم کی تحقیقات کرتی ہیں۔ تاہم، ان کا دائرہ اختیار، اور کیس مختص کرنے کا عمل ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔ ان تمام ایجنسیوں کو کارروائی کرنے کے لیے اپنے اختیار کے تحت محکمے سے اجازت لینی ہوتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں یہ تینوں ایجنسیاں کب اور کیوں شروع کی گئیں؟
 
ED کیسے کام کرتا ہے؟
 
ای ڈی کا قیام یکم مئی 1956 کو ہوا اور ایک سال بعد 1957 میں اسے 'انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ' کا نام دیا گیا۔ اسے معاشی جرائم اور غیر ملکی کرنسی کی خلاف ورزیوں سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا ہے۔ انکے  اختیارات کے بارے میں بات کریں ، تو ای ڈی از خود نوٹس نہیں لے سکتا۔ اس کے لیے اسے سی بی آئی یا ریاستی پولیس کے ذریعے درج ایف آئی آر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنا ہوگا۔ یہ حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے تحت آتا ہے۔ اس کا ہیڈ آفس دہلی میں ہے۔ ساتھ ہی کئی ریاستوں میں علاقائی دفاتر بھی موجود ہیں۔
 
سی بی آئی کن معاملات کی جانچ کرتی ہے؟
 
سی بی آئی 1941 میں ایک خصوصی پولیس اسٹیبلشمنٹ کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ اس وقت یہ ایجنسی کرپشن، معاشی جرائم اور سنگین جرائم کی تحقیقات کرتی تھی۔ اس کے علاوہ یہ انٹرپول کے لیے ہندوستان کی نوڈل ایجنسی بھی ہے۔ سی بی آئی کو کسی بھی ریاست میں جانچ کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔ سی بی آئی اکثر کسی بھی ہائی پروفائل یا پیچیدہ کیس کی تفتیش میں شامل ہوتی ہے۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت کام کرتا ہے۔
 
این آئی اے کس طرح مختلف ہے؟
 
این آئی اے کا قیام 2009 میں کیا گیا ۔ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد ملک کی سلامتی کے پیش نظر اس ایجنسی کے قیام کی ضرورت محسوس کی گئی۔ یہ ایجنسی ملک میں ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی تحقیقات کرتی ہے۔ اصل کام دہشت گردانہ حملوں یا قومی سلامتی سے متعلق مسائل سے نمٹنا ہے۔ این آئی اے اس وقت پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔