Friday, January 31, 2025 | 01, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • آندھرا پردیش :سی ایم نائیڈو نے محکموں کی کاکرکردگی پر رائے عامہ کے آنکڑوں کا لیا جائزہ

آندھرا پردیش :سی ایم نائیڈو نے محکموں کی کاکرکردگی پر رائے عامہ کے آنکڑوں کا لیا جائزہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 27, 2025 IST     

image
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے سکریٹریٹ میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور حکومت کی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے براہ راست جمع کی گئی معلومات اور مختلف محکموں کی کارکردگی پر انہوں نے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔سی ایم نائیڈو نے کہا کہ ہر افسر اور ہر محکمہ کو عوام کی توقعات کے مطابق کام کرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں پر واضح کیا کہ کوئی کچھ بھی کہے، استفادہ کنندگان کی بات حتمی ہوگی اور فیلڈ لیول سے ملی رائے کو معیار کے طور پر لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے بعض محکموں کے کاموں پر عوام کے اطمینان پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
 

نارا لوکیش کی یواگلم پد یاترا :

ٹھیک دو سال پہلے  یواگلم  کے عنوان سے نارالوکیش نے اپنی یاترا شروع کی تھی ۔آندھرا پردیش تلگو دیشم قائدین کے مطابق پارٹی لیڈروں کے بڑھتے قدموں کو روکنے کے لیے جگن حکومت نے  بہت رکاوٹیں  کھڑی کیں ، مشکلات پیش کیں ، نارالوکیش اور ٹیم کو روکنے سازشیں رچی گئیں۔ لیکن وہ نا کام رہے ۔عوام نے لوکیش کے مخالفین کو جواب دیا ۔ لوکیش نے یوتھ مارچ کی قیادت کی۔آج نارا لوکیش کی یواگلم پدیاترا کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں، لوکیش کی یاترا نے آندھرا پردیش کی ریاستی سیاست میں بڑی تبدیلیاں لائی ہیں۔جگن نے دو سال قبل اسی دن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا صفایا کرنے کی طرف پہلا قدم اٹھایا تھا۔
 

ٹی ڈی پی کے دفتر میں خوشی کے مناظر:

سی ایم نائیڈو کے فرزند ، نارا لوکیش کی یواگلم پد یاترا کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر وشاکھاپٹنم ٹی ڈی پی کے دفتر میں خوشی منائی گئی ۔اوریہاں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، اس موقع پر ٹی ڈی پی کے ریاستی صدر پی سرینواس، ایم ایل اے ویلگا پوڈی رام کرشنا، گنابابو، گاندھی باباجی، ٹی ڈی پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سی کے وجے، وی ایم آر ڈی اے کے چیئرمین پی گوپال، ریاستی سکریٹری اور  دیگر نے شرکت کی۔اور 60 کلو وزنی کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر ان لیڈروں کا کہنا تھا کہ یواگلم پدایاترا ٹی ڈی پی کی سیاسی تاریخ میں ایک خاص مقام  رکھتی ہے۔ان قائدین نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت پدایاترا کے دوران لوکیش کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔