• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • وزیر اعلی ریونت ریڈی کی کالیشورم پراجکٹ کے تعلق سے کے سی آر پر سخت تنقید

وزیر اعلی ریونت ریڈی کی کالیشورم پراجکٹ کے تعلق سے کے سی آر پر سخت تنقید

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 29, 2026 IST

وزیر اعلی ریونت ریڈی کی کالیشورم  پراجکٹ  کے تعلق سے کے سی آر  پر سخت تنقید
وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اسمبلی  میں   بات کرتے ہوئے  کہا کہ  سابق وزیر اعلی کے سی آر کا خاندان کالیشورم  پراجکٹ کے  بد عنوا نیوں میں  ملوث پا یا  جاتا ہے ۔ وز یر اعلی نے کہا کہ یہ بات  وزیر اعظم اور مرکزی  وزیر داخلہ نے بھی کہی ہے۔ انہوں نے کہا  کہ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا  تھا    کہ  اگر کالیشورم کیس سی بی آئی کو سونپ دیا جا ئے توسابق  وزیر ا علی  کے سی آر اور ہریش راؤ کو 48 گھنٹوں    میں   کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ 
 
اس کے بعد ریاستی  حکومت نے اس کیس  کوسی بی آئی  کے حوالے  کیا ۔ لیکن  ابھی   تک کوئی   کا روائی نہیں  کی گئی ۔ وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ محبوب نگر ضلع کے بالا نگر میں ہریش راؤ کے  بھائی مہیش راؤ نے پرائیویٹ انڈسٹری کے مالکان کو دھمکی دی اور دھر نی  کے ذریعے سینکڑوں ایکڑ اراضی کو منتقل کر دیا۔
 
مینکا گاندھی کی ریونت ریڈی سے ملاقات :
 
 سابق  مرکزی وزیرمینکا گاندھی  نے  ایک  وفد  کے ساتھ وز یر اعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ اس  موقع  پروزیر اعلی اور  عہدیداروں نے مینکا گاندھی کو ریاست  کے  میو نسپلٹیوں  کے  حدود میں آوارہ کتوں کے انتظام اور گائے کے تحفظ کے اقدامات سے  واقف کروایا ۔ عہدیداروں نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ بلدیہ کی حدود میں آوارہ کتوں کی نس بندی کی تفصیلات بھی  بتائیں۔
 
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں گائے کے تحفظ کے لیے منصوبے بنائے ہیں۔اینکے   پلی میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ  گو شا لہ  کی تعمیر کا سنگ      بنیاد رکھا گیا ہے ۔ مینکا گاندھی نے جانوروں کے تحفظ  پرحکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ریاستی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔