مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صدرچراغ پاسوان نے ریاست بہارمیں این ڈی اے کے اتحادی نتیش کمارکی حکمرانی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ انہیں حکمراں نتیش حکومت کی اس حد تک حمایت کرنے پرافسوس ہے۔
ایمبولینس میں خاتون کی عصمت دری کے واقعہ سے ریاست بہارکی سیاست میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ اس واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے پاسوان نے پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتیش کمار حکومت پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جرائم، ڈکیتی، عصمت دری، قتل اور اغوا میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لوگ خود کو محفوظ محسوس نہیں کر پا رہے ہیں۔ پاسوان نےاس موقع پر تبصرہ کیا کہ حکومت عوام کی حفاظت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ انہیں ایسی حکومت کی حمایت پر افسوس ہے۔
چراغ پاسوان نے کہا 'اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو صورتحال خوفناک ہو جائے گی' اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر اور ایل جے پی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے کہا کہ وہ "ایسی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے دکھ محسوس کرتے ہیں جہاں جرم بے قابو ہو گیا ہے"۔ پاسوان نے کہا، ’’بہار میں جس طرح سے جرائم ہو رہے ہیں، انتظامیہ مجرموں کے سامنے پوری طرح جھک گئی ہے۔‘‘ "ہاں، یہ واقعہ مذمت کا مستحق ہے۔
لیکن اصل سوال یہ ہے کہ ایسے جرائم بار بار کیوں ہو رہے ہیں؟ جرائم کا ایک سلسلہ ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو صورتحال خوفناک ہو جائے گی۔ درحقیقت یہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔" پاسوان نے مزید کہا کہ اگرچہ کچھ لوگ انتخابات سے پہلے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش دیکھ سکتے ہیں، لیکن یہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ امن و امان برقرار رکھے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے بروقت اقدامات کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکام اب جاگیں اور جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کریں۔
بہار اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی وزیر اور ر لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صدر چراغ پاسوان کے تبصروں سے ہلچل مچا رہی ہے۔ الیکشن سے پہلے این ڈی اے، کے حلیف کا بیان سیاسی حلقوں میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ کیا نتیش کمار حکومت الیکشن تک برقرار رہےگی ۔ کیا نتیش کمار پھر سے این ڈی اے، کا، سی ایم چہرہ ہوں گے۔ کیاموجود ہ اتحاد آنے والےالیکشن میں بھی باقی رہے گا۔ ان سوالات کا جواب آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے۔