Saturday, May 10, 2025 | 12, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • پنجاب کے شہر فیروز پور میں منشیات اسمگلرز اور پولیس کے درمیان جھڑپ، 10 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد

پنجاب کے شہر فیروز پور میں منشیات اسمگلرز اور پولیس کے درمیان جھڑپ، 10 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد

Reported By: Munsif TV | Edited By: Shahjad Mia | Last Updated: May 09, 2025 IST     

image
ایک طرف بھارتی فوج پنجاب میں پاکستان سے لڑ رہی ہے تو دوسری جانب فیروز پور پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادیو نے ایکس پر بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف)، فیروز پور رینج پولیس نے جگراون میں ایک مقابلے کے بعد ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا ، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
 

10 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد:

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم نے سمگلر راجو اور اس کے ساتھی کو روکا تھا لیکن اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ زخمی ہوا لیکن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ انکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ان کے قبضے سے 2 کلو ہیروئن، 15 لاکھ روپے کی منشیات اور 1 غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ 2 کلو ہیروئن کی بین الاقوامی قیمت تقریباً 10 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔راجو کے خلاف پہلے ہی 19 ایف آئی آر درج ہیں۔
 

ترن تارن میں بھی 2 گرفتار:

اس سے قبل، ڈی جی پی نے ترن تارن میں ایک بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ کے ماڈیول کو پکڑے جانے کی اطلاع دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ لوپریت سنگھ اور جگروپ سنگھ کو 7 جدید ترین پستول (.30 بور)، کارتوس، 5 کلو ہیروئن، 7.20 لاکھ روپے کی منشیات کی رقم اور نوٹ گننے والی مشین کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ملزمان پاکستان میں مقیم اسمگلروں اور غیر ملکی ہینڈلرز سے براہ راست رابطے میں تھے۔ ایف آئی آر پی ایس سٹی ترن تارن میں درج کر لی گئی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔