Thursday, January 30, 2025 | 30, 1446 رجب
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • عدالت نے سنجیو مکھیا کے خلاف گرفتاری وارنٹ کیا جاری ، نیٹ امتحان سمیت کئی دوسرے پرچے لیک کرنے کا ہےالزام

عدالت نے سنجیو مکھیا کے خلاف گرفتاری وارنٹ کیا جاری ، نیٹ امتحان سمیت کئی دوسرے پرچے لیک کرنے کا ہےالزام

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 28, 2025 IST     

image
پٹنہ سول کورٹ نے سنجیو مکھیا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا  ہے۔ سنجیو مکھیا پر کانسٹیبل کی بھرتی، بی پی ایس سی ٹیچر  بھرتی اور نیٹ امتحان سمیت کئی دوسرے پرچے لیک کرنے کا الزام ہے۔تاہم پیپر لیک کےماسٹر مائنڈ سنجیو مکھیا فرار ہو گیا ہے۔ EOU نے پیپر لیک اسکینڈل کے اہم سرغنہ سنجیو مکھیا کے خلاف عدالت سے گرفتاری کا وارنٹ لیا ہے۔ 
 
عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر سنجیو مکھیا کو ایک ماہ کے اندر گرفتار نہیں کیا جاتا ہے یا وہ خود کو عدالت میں پیش نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف نوٹس جاری کیا جائے گا اور ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔ یہ حکم پٹنہ سول کورٹ سے جاری کیا گیا ہے ۔ EOU حکام فی الحال اس کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق EOUکو چند روز قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ سنجیو مکھیا نیپال میں چھپے ہوئے ہیں۔لیکن اب یا امکان ہے کہ وہ اب کہیں اور چھپاہوا ہے۔ اس کے پیش نظر ای او یو نے اس کی تلاش کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔
 

سنجیو مکھیا کون ہے؟ 

ماسٹر مائنڈ سنجیو مکھیا نالندہ ضلع کا رہنے والا ہے۔ ان کا آبائی گھر نالندہ کے ناگرنوسہ تھانے کے یارپور بھلوا گاؤں میں ہے۔ سنجیو مکھیا زرعی کالج میں بھی کام کرتا ہے۔ نومبر 2011 میں ان کی تقرری صبور زرعی یونیورسٹی بھاگلپور میں تکنیکی معاون کے عہدے پر ہوئی تھی۔ سنجیو مکھیا نالندہ ہارٹیکلچرل کالج، ناگرنوسہ میں تکنیکی معاون کے طور پر تعینات تھے۔ سنجیو مکھیا کی ماں یشودا دیوی نرس رہی ہیں اور اب ریٹائر ہو چکی ہیں۔اسکے علاوہ سنجیو کے والد جنک کشور پرساد ایک کسان ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ ممتا دیوی سیاست میں اپنا ہاتھ آزما رہی ہیں۔ ممتا دیوی اسمبلی الیکشن بھی لڑ چکی ہیں۔ 
 
آپ کو بتا دیں کہ سی بی آئی نے سنجیو مکھیا کے خلاف پیپر لیک ہونے کا معاملہ پہلے ہی درج کر رکھا ہے جبکہ ای ڈی نے پی ایم ایل اے کا کسی درج کیا ہوا ہے۔ اگرچہ سنجیو مکھیا کے خلاف یکے بعد دیگرے نئے کیس درج ہورہے ہیں، لیکن وہ ابھی تک کسی ایجنسی کی گرفت میں نہیں آئے ہیں۔ سنجیو کا بیٹا شیو کمار عرف ڈاکٹر شیوکمار پیپر لیک معاملے میں جیل میں ہے۔