Thursday, June 04, 2026 | 17 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک کے وزیراعلی کے طور پرلیا حلف۔ یو ٹی قادرسمیت دیگر وزرا کون ہیں؟

ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک کے وزیراعلی کے طور پرلیا حلف۔ یو ٹی قادرسمیت دیگر وزرا کون ہیں؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 03, 2026 IST

ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک کے وزیراعلی کے طور پرلیا حلف۔ یو ٹی قادرسمیت دیگر وزرا کون ہیں؟
 کرناٹک کانگریس کمیٹی  کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بدھ کو کرناٹک کے وزیراعلی کے طور پر حلف لیا۔ سینئر لیڈر جی پرمیشور سمیت 13 دیگر  ایم ایل  ایز  نے ان کی کابینہ میں  بطور وزیر حلف لیا۔اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے، کانگریس کے اعلیٰ رہنما راہل گاندھی اور سبکدوش ہوئے سی ایم سدارامیا کی موجودگی میں شیوکمار نے آئین کی ایک کاپی اپنے پاس رکھتے ہوئے سیّر "گنگادھر اجا" کے نام پر حلف لیا۔گورنر تھاورچند گہلوت نے  لوک بھون میں شیوکمار، پرمیشور اور دیگر کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
 
پرمیشور، جو ڈپٹی سی ایم کے طور پر نامزد ہونے والے ہیں، نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر حلف لیا۔ شیوکمار اور پرمیشورا کے ساتھ،
دیگر وزراء کے طور پر حلف لینے والے قانون سازوں میں کے ایچ منیاپا، کے جے جارج، ایم بی پاٹل، راملنگا ریڈی، ستیش جارکی ہولی، کرشنا بیریگوڑا، پرینک کھرگے، یو ٹی قادر، ایشورکھنڈرے، یتیندرا سدرامیا،  بی سریش ، اور شرن پرکاش  پاٹل شامل تھے۔
 
یوٹی قادر اور یتیندرا کو چھوڑ کر، باقی سب پچھلی سدارامیا حکومت میں وزیر تھے۔ قادر کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں اور یتیندرا، قانون ساز کونسل کے رکن، اورسدارامیا کے بیٹے ہیں۔
 
ووکالیگا کے 64 سالہ مضبوط  لیڈر  شیوکمار کو 30 مئی کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا،  اس سے پہلے بعد 28 مئی کو سدارامیا نے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ شیوکمار نے سدارامیا کے ماتحت نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کیا تھا۔
 
حلف برداری میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹریز کے سی وینوگوپال اور رندیپ سنگھ سرجے والا، کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزیراعلیٰ، کانگریس کے کئی اعلیٰ لیڈران، معززین اور مدعوین موجود تھے۔
 
حکام کے مطابق، مدعو ہونے والوں میں کنکا پورہ کے ڈوڈالہ ہلی کے ایک سرکاری اسکول کے طالب علم بھی شامل تھے، جو شیوکمار کا آبائی گاؤں ہے۔سماج کے مختلف طبقوں کے نمائندوں بشمول مزدور، شہری کارکن، کسان لیڈر، خواتین سیلف ہیلپ گروپس اور کنڑ حامی تنظیموں نے حصہ لیا۔