Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1644 ہو گئی، ریسکیو آپریشن جاری

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1644 ہو گئی، ریسکیو آپریشن جاری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 30, 2025 IST     

image
میانمار میں 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,644 ہو گئی ہے۔ عمارتوں کے ملبے سے مزید لاشیں نکالے جانے سے یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔یہ اطلاع  حکمران فوج نے دی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتہ تک زخمیوں کی تعداد 3408 تک پہنچ گئی  اور 139 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔اسی دوران تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی زلزلے کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
 

ریسکیو آپریشن میں کئی مشکلات کا سامنا۔

زلزلے کی وجہ سے سڑکیں، پل اور دیگر عوامی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں آمدورفت مشکل ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔دارالحکومت نیپیداو میں تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے لیکن شہر کے بیشتر حصوں میں بجلی، فون اور انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل ہیں۔کئی علاقوں میں سڑکوں پر بھیڑ اور ٹریفک جام ہے۔
 

بھارت نے بھیجا امدادی سامان۔ 

بھارت نے میانمار کی مدد کے لیے ' آپریشن برہما ' شروع کیا ہے ۔ اس کے تحت بحریہ کے 2 جہاز 40 ٹن امدادی سامان لے کر ینگون بندرگاہ روانہ کیے گئے ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔اسکے علاوہ 118 طبی عملے کے ساتھ ایک فیلڈ ہسپتال بھی شروع کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارت نے مدد کے لیے 15 ٹن امدادی سامان بھیجا تھا جس میں خیمے، سلیپنگ بیگ، کمبل، کھانے کے لیے تیار کھانا، واٹر پیوریفائر، سولر لیمپ، جنریٹر سیٹ اور ضروری ادویات شامل تھیں۔
 

اقوام متحدہ نے میانمار کو امداد کیا فراہم:

میانمار کے جنتا سربراہ من آنگ ہلینگ نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں میانمار میں کسی بھی ملک، کسی بھی تنظیم یا کسی فرد کو مدد کے لیے مدعو کرنا چاہتا ہوں۔اقوام متحدہ (یو این) نے میانمار کو 43 کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔روس نے دو طیارے بھیجے ہیں جن میں 120 امدادی کارکن اور ضروری سامان موجود ہے۔چین ، ہانگ کانگ، سنگاپور اور ملائیشیا نے بھی امدادی ٹیمیں بھیجی ہیں۔
 

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ :

جمعہ کو دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر میانمار میں 7.7 کی شدت کا ایک خوفناک  زلزلہ آیا۔ جس سے کافی نقصان پہنچا لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تاہم 12 منٹ بعد 6.4 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔ ان جھٹکوں کی وجہ سے بنکاک میں عمارتیں اور دیگر اہم انفراسٹرکچر منہدم ہو گئے۔ اس کا اثر تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، چین اور ہندوستان میں بھی محسوس کیا گیا۔یہ گزشتہ 200 سالوں میں میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والا سب سے طاقتوراور خوفناک  زلزلہ ہے۔