Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ششی تھرور کی قیادت میں وفد کا برازیل دورہ، ہندوستان-برازیل تعلقات میں نئی ​​طاقت

ششی تھرور کی قیادت میں وفد کا برازیل دورہ، ہندوستان-برازیل تعلقات میں نئی ​​طاقت

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jun 03, 2025 IST     

image
کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کی قیادت میں وفد نے برازیل کے صدر کے پرنسپل مشیر سفیر سیلسو اموریم سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مسلسل حمایت پر برازیل کا شکریہ ادا کیا۔ تھرور نے انہیں بتایا کہ آپریشن سندور کا مقصد پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کرنا نہیں بلکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جواب دینا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے سخت موقف کو سامنے رکھتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ وہ یہاں ان دوستوں اور ممالک کی سمجھ کو سمجھنے کیلئے آئے ہیں جو ضروری نہیں کہ ہمارے دوست ہوں۔اس دوران برازیل کے نائب صدر جیرالڈ والمکین نے اپنے ملک کی جانب سے ہندوستان کیلئے ایک پیام جاری کیا۔ 
 
 
آل پارٹی وفود کا پانچواں گروپ کانگریس لیڈر ششی تھرور کی قیادت میں اس وقت برازیل کے دورہ پر ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہاکہ مجھے لگتاہے کہ ہمارے یہ تمام دورے انتہائی کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گیانا ایک ایسا ملک ہے جس کے ساتھ پہلے سے ہی ہمارے دوستانہ تعلقات ہے۔  یہاں کی 40 فیصد آبادی ہندوستانی نژاد لوگوں پر مبنی ہے۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ یہاں ہمارا شاندار استقبال ہوا ہم نے صدر، نائب صدر، وزیر اعظم، ان کی کابینہ کے 11 اراکین اور  قومی اسمبلی کے اسپیکر کے علاوہ دیگر سے بھی ملاقات کی جو بہت مثبت ثابت ہوئی۔ 
 
 
ہندوستانی ارکان پارلیمان کا ایک اور وفد اس وقت مصر کے دورہ پر ہے۔ این سی پی۔ ایس پی لیڈر سپریا سولے کی قیادت میں آل پارٹی وفد کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری بھی شامل ہیں۔ یہاں سپریا سولے نے کہاکہ مصر ایک بہت ہی خوبصورت اور ہندوستان کا دوست ملک ہے انہوں نے کہاکہ ہم میں سے اکثر لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں آ:ے ہیں کیونکہ مصر اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ یہاں کی ایسی خوبصورت تہذیبیں جنہیں ہر کوئی زندگی میں ایک بار دیکھنے کی خواہش رکھتاہے۔  کانگریس کے سیئنر لیڈر منیش تیواری نے پہلگام حملہ اور اس کے بعد کئے گئے آپریشن سندور پر بات کی۔ منیش تیواری نے کہاکہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی دہشت گردی کے خلاف لڑتا آیا ہے اور آگے بھی دہشت گردی کا حمایت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔ 
 
 
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ صرف مصر ہی نہیں دنیا کے کئی ممالک میں آپ کو ہندوستان کی سافٹ پاور کی طاقت نظر آئے گی۔ بہت سے لوگ آپ کی زبان بھی نہیں سمجھتے پھر بھی ملک میں آپ سے محبت کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں وزیر تھا تو وسطی ایشیا، روس اور کچھ دوسرے ممالک سے لوگ اور وفود آتے تھے۔ وسطی ایشیا کے طلباء نے کہا کہ ہم آپ کیلئے کچھ ثقافتی پروگرام بھی کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے سوچا کہ وہ اپنے ملک کا ایک گانا گائیں گے لیکن ایک 20-22 سال کے شخص کا تصور کریں کہ وہ کونسا گانا پسند کرے گا   اس نے متھن چکرورتی کے دنوں کا ایک گانا گایا تھا۔