Sunday, February 08, 2026 | 20, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وزیر اعظم مودی اور انور ابراہیم کے درمیان وفد سطح کی بات چیت:متعدد معاہدوں پر ہوئے دستخط

وزیر اعظم مودی اور انور ابراہیم کے درمیان وفد سطح کی بات چیت:متعدد معاہدوں پر ہوئے دستخط

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 08, 2026 IST

 وزیر اعظم مودی اور انور ابراہیم کے درمیان وفد سطح کی بات چیت:متعدد معاہدوں پر ہوئے دستخط
وزیر اعظم نریندر مودی کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں باقاعدہ سرکاری استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ان کا خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم مودی دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا میں ہیں۔ سرکاری استقبالیے کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم انور ابراہیم نے دونوں ممالک کے وزرا ء اور وفود سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستان اور ملائیشیا اعتماد، دوستی اور مشترکہ امنگوں پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔
 
 بتا دیں کہ کوالالمپور میں پی ایم مودی نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت  کی ۔جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان متعدد یادداشت ِمفاہمتوں پر دستخط  ہوئے ۔اور معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ گذشتہ برس آسیان سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔اس لیے رواں سال ان کا ملائیشیا کا دورہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔جس میں ڈورنیئر طیاروں کی ممکنہ فروخت اور اسکارپین آبدوزوں اور سوکھوئیتھرٹی جنگی طیاروں کی سروسنگ اور اَپ گریڈیشن شامل ہے۔
 
بعد میں دونوں سربراہان مملکت نے  مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ 2024 میں دونوں ممالک نے اپنے باہمی رشتوں کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچایا تھا ۔اور اب تجارت، سیمی کنڈکٹرز، مقامی کرنسی میں تجارت، توانائی اور غذائی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور ملائیشیا کی تہذیبیں مشترکہ ثقافتی ورثے اور جمہوری اقدار سے جڑی ہوئی ہیں۔
 
وہیں  کوالالمپور میں وزیر اعظم نریندر مودی نے  ہندوستانیوں سے خطاب کیا ۔ اور کہا کہ  جب وہ سال 2015 میں ملیشیا آئے تھے ۔ تو   انہوں نے بھارتی برادری سے  بھارت کے امکانات کے بارے میں بات کی تھی، اور آج وہ  بھارت کی کارکردگی  پر گفتگو کی۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں بھارت نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ جس میں معیشت، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر بھارت کے وقار میں اضافہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت نہ صرف خواب دیکھ رہا ہے بلکہ انہیں حقیقت میں بدل کر دنیا کے سامنے ایک مضبوط مثال قائم کر رہا ہے۔