• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی: چھتر پور علاقے میں ایک فارم ہاؤس کے سیپٹک ٹینک سے لاش برآمد، تحقیقات جاری

دہلی: چھتر پور علاقے میں ایک فارم ہاؤس کے سیپٹک ٹینک سے لاش برآمد، تحقیقات جاری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 27, 2025 IST     

image
 دہلی کے چھتر پور علاقے میں ایک سنسنی خیز معاملہ پیش آیا ہے۔ یہاں پولیس نے ایک فارم ہاؤس کے اندر سے ایک لاش برآمد کی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ہفتہ کو ملی جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
 
 
کیا ہے پورا معاملہ؟
 
پولیس نے فارم ہاؤس کے اندر سیپٹک ٹینک سے لاش برآمد کی، ابتدائی تفتیش میں قتل کا پتہ چلتا ہے، جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سیتارام کے طور پر کی گئی ہے۔
 
حال ہی میں سیما پوری علاقے میں بھی ایک قتل ہوا تھا :
 
حال ہی میں دہلی کے سیما پوری علاقے میں ایک 22 سالہ لڑکے کے قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ لڑکے کی شناخت نفیس کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد نے نفیس کو قتل کیا۔ نفیس چائے بیچتا تھا۔ 
 
دراصل سیما پوری دہلی کا وہ علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں جھونپڑیاں ہیں۔ یہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کوڑا بیچنے کا کام کرتا ہے۔ نفیس کی بہن کا کہنا ہے کہ منشیات کی خرید و فروخت کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد منشیات فروشوں کو نفیس پر شک ہوا اور اسی وجہ سے اسے قتل کیا گیا۔ یہ قتل اسکریو ڈرایور سے کیا گیا تھا۔
 
ویلکم ایریا میں بھی ایک قتل ہوا۔ 
 
حال ہی میں دہلی کے ویلکم ایریا میں ایک شخص کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں 3 نابالغوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت جنتا کالونی کے رہنے والے مستکین (39) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی مستکین اور ملزمان میں کسی بات پر لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد واردات کی گئی۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔