قومی دارالحومت نئی دہلی کو فضائی آلودگی اور گھندی دھند سے فوری طورپر راحت ملنے کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ دہلی میں شدید سردی، گھنی دھند اور خراب ہوا نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ گھنی دھند نے سڑکوں، ریل اور ہوائی ٹریفک کو متاثر کیا ہے۔شدید سردی کے باعث جہاں گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے وہیں گھنی دھند کے باعث سڑکوں پر چلنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں بھی خطرہ پیدا ہوگیاہے۔
دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس صبح کے وقت 386 ریکارڈ کیاگیا وہیں اس میں دوپہر کے وقت قدرے بہتری دیکھی جارہی ہے۔ جن علاقوں میں ہوا کا معیار خراب زمرہ ہیں ہے وہاں سانس کے مسائل، آنکھوں میں جلن اور گلے کی سوزش کا خطرہ بڑھ رہاہے۔ ڈاکٹر بچوں، بوڑھوں اور پہلے سے موجود طبی حالات میں مبتلا افراد کو گھر کے اندر رہنے اور باہر نکلتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ آرہے ہیں۔
دہلی میں شدید سردی، گھنی دھند اور خراب ہوا نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ گھنی دھند نے سڑکوں، ریل اور ہوائی ٹریفک کو متاثر کیا ہے۔شدید سردی کے باعث جہاں گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے وہیں گھنی دھند کے باعث سڑکوں پر چلنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں بھی خطرہ پیدا ہوگیاہے۔ دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس صبح کے وقت 386 ریکارڈ کیاگیا وہیں اس میں دوپہر کے وقت قدرے بہتری دیکھی جارہی ہے۔ جن علاقوں میں ہوا کا معیار خراب زمرہ ہیں ہے وہاں سانس کے مسائل، آنکھوں میں جلن اور گلے کی سوزش کا خطرہ بڑھ رہاہے۔ ڈاکٹر بچوں، بوڑھوں اور پہلے سے موجود طبی حالات میں مبتلا افراد کو گھر کے اندر رہنے اور باہر نکلتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
سردی کے حوالے سے الرٹ جاری
آلودگی کی خطرناک سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP) کا چوتھا مرحلہ نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد سخت پابندیاں اور ضوابط لاگو کر دیے گئے ہیں۔ اس کے باوجود فی الحال آلودگی میں کسی نمایاں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ مزید برآں، گھنے کہرے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ متعلقہ محکمے کے مطابق، ہوا کی رفتار کم ہونے اور آلودہ ذرات کے فضا میں معلق رہنے کے باعث کہرا اور اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات (IMD) کا کہنا ہے کہ فی الوقت سردی اور کہرے سے فوری راحت کی کوئی امید نہیں ہے۔