Thursday, December 11, 2025 | 20, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • دہلی کی ایک عدالت نے سونیا گاندھی کوبھیجا نوٹس ، جانیے کیا ہے معاملہ؟

دہلی کی ایک عدالت نے سونیا گاندھی کوبھیجا نوٹس ، جانیے کیا ہے معاملہ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Dec 09, 2025 IST

دہلی کی ایک عدالت نے سونیا گاندھی کوبھیجا نوٹس ، جانیے کیا ہے معاملہ؟
دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ دراصل، درخواست گزار نے عدالت میں ایک مجسٹریٹ عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ سونیا گاندھی نے بھارتی شہری بننے سے تین سال پہلے ہی اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروا لیا تھا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 
6 جنوری کو ہوگی سماعت:
 
بار اینڈ بینچ کے مطابق، سپیشل جج وشال گوگنے نے کرمنل ریویژن درخواست پر سینئر ایڈووکیٹ پون نارنگ کی ابتدائی دلیلیں سنیں اور سونیا گاندھی سمیت دہلی پولیس سے جواب طلب کرنا مناسب سمجھا۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کی اگلی سماعت 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ یہ درخواست وکاس تریپاٹھی نامی شخص نے دائر کی ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو چورسیا کے 11 ستمبر کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس چورسیا نے ستمبر میں درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
 
سونیا پر کیا ہے الزام؟
 
تریپاٹھی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سونیا گاندھی کا نام 1980 میں نئی دہلی حلقہ کی ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ وہ اپریل 1983 میں بھارتی شہری بنی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈر کا نام 1980 میں ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا، 1982 میں ہٹا دیا گیا اور پھر 1983 میں دوبارہ شامل کر لیا گیا۔ ان پر جعلی دستاویزات اور مجرمانہ سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔