Thursday, December 11, 2025 | 20, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • گوا نائٹ کلب کے مالک لوتھرا برادران تھائی لینڈ میں گرفتار، جلد لایا جائے گا ملک واپس

گوا نائٹ کلب کے مالک لوتھرا برادران تھائی لینڈ میں گرفتار، جلد لایا جائے گا ملک واپس

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Dec 11, 2025 IST

گوا نائٹ کلب کے مالک لوتھرا برادران تھائی لینڈ میں گرفتار، جلد لایا جائے گا ملک واپس
گوا کے ارپورہ میں واقع 'برچ بائی رومیو لین' نائٹ کلب میں لگی بھیانک آگ کے بعد کلب کے مالک گورو اور سوربھ لوتھرا فرار ہو گئے تھے۔ دونوں بھائی ملک چھوڑ کر  تھائی لینڈ بھاگ گئے تھے۔تاہم اب دونوں کو تھائی لینڈ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں جلد ہی بھارت واپس لایا جائے گا۔اس سے قبل گووا حکومت کی درخواست پر وزارتِ خارجہ نے لوتھرا برادران کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے تھے۔ منگل کو انٹرپول نے بھی دونوں بھائیوں کے خلاف بلیو کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔
 
خیال رہے کہ بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان 2013 میں دستخط شدہ اور 2015 سے نافذ العمل ایکسٹراڈیشن معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت عمل درآمد تیز اور آسان ہے۔ تھائی لینڈ پہلے بھی کئی بھارتی مجرموں کو بھارت کے حوالے کر چکا ہے۔ 
 
تھائی لینڈ کیسے بھاگ نکلے؟  
 
گووا پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں نے 7 دسمبر کو نائٹ کلب میں آگ لگنے کے محض ایک گھنٹے بعد رات 1:17 بجے تھائی لینڈ کے لیے ٹکٹ بک کروائے تھے۔انڈیگو کے شدید بحران کے درمیان یہ فلائٹ منسوخ نہیں ہوئی، جس سے انہیں موقع مل گیا۔IndiGo نے روسٹرنگ کی وجہ سے زیادہ تر گھریلو پروازیں منسوخ کر دی تھیں، جس کی وجہ سے ہندوستان سے باہر پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔ دونوں تفتیش سے بچنا چاہتے تھے۔
 
عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی: 
 
دہلی کی روہنی عدالت میں دونوں بھائیوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔بھائیوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ 6 دسمبر کو پیشہ ورانہ کاموں کے سلسلے میں تھائی لینڈ گئے تھے اور کلب کے روزمرہ کے کام کاج سے براہِ راست تعلق نہیں رکھتے۔ انہوں  نے دلیل دی کہ وہ فوری گرفتاری کے بغیر بھارت واپس آنے کے لیے قانونی تحفظ مانگ رہے ہیں۔
 
نائٹ کلب  حادثہ میں 25 افراد ہلاک  :
 
7 دسمبر  ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کلب میں  پٹاخوں کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ، جس میں 25 افراد کی موت ہو گئی۔ تحقیقات میں پتا چلا کہ کلب میں غیر قانونی تعمیرات تھیں، راستے انتہائی تنگ تھے اور سیفٹی معیارات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ ملزموں کے خلاف غیر ارادتا قتل سمیت کئی سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔ اب تک کلب کے 5 افراد کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔ گوا حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے امداد کا اعلان کیا ہے۔