• News
  • »
  • قومی
  • »
  • فضائی آلودگی کنٹرول پالیسی میں نرمی، دہلی حکومت کی طرف سے لائی گئی نئی پالیسی پر فیصلہ واپس لیاگیا

فضائی آلودگی کنٹرول پالیسی میں نرمی، دہلی حکومت کی طرف سے لائی گئی نئی پالیسی پر فیصلہ واپس لیاگیا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 04, 2025 IST     

image
 دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے لائی گئی  نئی پالیسی  پر فیصلہ واپس لے لیاگیا ہے۔  دہلی حکومت نے پندرہ  سال سے پرانی پٹرول یا سی این جی گاڑیوں اور 10 سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں کو پٹرول پمپ سے ایندھن دینے پر پابندی  کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے صحافیوں کو بتایا کہ تکنیکی چیلنجوں اور پیچیدہ نظاموں، کی وجہ سے  اس فیصلے پر روک لگائی جارہی ہے۔اسی دوران سوربھ بھردواج نے کہا کہ بی جے پی کی دہلی حکومت کو اپنا تغلقی فرمان واپس لینے پر مجبور کرنے پر دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ چند مہینوں میں یہ واضح ہے کہ یہ حکومت ،پھُلیرا کی پنچایت کی طرح کام کر رہی ہے۔
 
عام آدمی پارٹی  کی بی جے پی حکومت پر تنقید:
 
دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد عام آدمی پارٹی مسلسل کئی مسائل پر بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جہاں آج عام آدمی پارٹی کے تمام کونسلر کچرے کے مسئلے کے خلاف احتجاج کرنے دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ کے دفتر کے باہر پہنچ گئے۔عام آدمی پارٹی کے تمام کونسلروں نے میئر کے دفتر کے باہر کچرا پھینک کر احتجاج کیا۔مظاہرین نے میئر سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور دہلی میں کچرے کے بڑھتے ہوئے مسئلہ پر فوری ٹھوس فیصلہ لینے کو کہا ہے۔
 
وہیں دہلی جل بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے جڑے ایک معاملے میں ای ڈی کی طرف سے پوچھ گچھ کے بعد، عام آدمی پارٹی  لیڈر ستیندر جین نے کہا کہ بی جے پی حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔ وہ صرف یہ دکھانا چاہتی ہے کہ انہوں نے منیش سسودیا، ستیندر جین کو سمن جاری کیا ہے۔ ستیندرجین نے کہا انہیں کام کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اس طرح کی سیاست کرنے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
 
لدھیانہ ویسٹ سیٹ سے نو منتخب عآپ کے  رکن اسمبلی   کابینہ میں  شامل :
 
پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ سے نو منتخب عام آدمی پارٹی کے  رکن اسمبلی   سنجیو اروڑہ کو  بھگونت مان کی کابینہ میں  شامل کرلیاگیا ہے۔ سنجیو اروڑہ کو پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے پنجاب راج بھون میں عہدے  اور رازداری کا حلف دلایا۔انھیں محکمہ صنعت اور این آر آئی امور کے محکمے کا قلمدان دیا گیا ہے۔این آر آئی امور کا قلمدان رکھنے والے کلدیپ سنگھ دھالیوال نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جبکہ ترون پریت سنگھ ، جن کے پاس صنعت کا محکمہ ہے، دیہی ترقی، محنت اور سیاحت کے محکموں کا چارج برقرار رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ مان کی کابینہ میں اب کل 16 وزراء ہیں ۔عآپ حکومت کے پچھلے تین سال کے دوران بھگونت  مان کی کابینہ کی یہ ساتویں توسیع تھی۔